ETV Bharat / sports

ہوم گراؤنڈ میں ریئل کشمیر ایف سی کی جیت

author img

By

Published : Dec 26, 2019, 5:52 PM IST

Updated : Dec 26, 2019, 11:59 PM IST

ریئل کشمیر ایف سی نے چینئی سٹی ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں 1۔2 گول سے شکست دے کر رواں آ ئی لیگ میں پہلی جیت درج کی ۔

ہوم گراؤنڈ میں ریئل کمشیر ایف سی کی جیت
ہوم گراؤنڈ میں ریئل کمشیر ایف سی کی جیت

سری نگر کے ٹی آر سی گراؤنڈ میں کھیلے گیے آ ئی لیگ کے ایک اہم میچ میں میزبان ٹیم ریئل کشمیر ایف سی اور دفاعی چیمپئین چینئی سٹی ایف سی کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

ہوم گراؤنڈ میں ریئل کشمیر ایف سی کی جیت

میزبان ٹیم ریئل کشمیر ایف سی نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے 22 ویں منٹ پر دانش فاروق بھٹ کے گول کی بدولت ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔

ریئل کشمیر ایف سی کی جانب سے جارحانہ کھیل کاسلسلہ جاری رہا اور مہمان ٹیم پر دبدبہ بنائے رکھا۔

کھیل کے 27 ویں منٹ پر بایجی آرمنڈ نے گول کرکے ریئل کشمیر ایف سی کو 0۔2 گول کی سبقت دلائی۔

چنئی سٹی ایف سی اسکور برابر نے کی بھر پور کوشش کی لیکن میزبان ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔

دوسر ے ہاف میں مہمان ٹیم چنئی سٹی ایف سی نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور میزبان ٹیم پر پے در پے حملے کیے۔

کھیل کے 48 ویں منٹ پر سید سہیل پاشا نے چنئی سٹی ایف سی کے لیے گول کرکے میچ کا اسکور 1۔2 کردیا۔

مہمان ٹیم چینئی سٹی ایف سی نے عمدہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا لیکن اسکور برابر کرنے میں ناکام رہی۔

کھیل کے اختتام تک ریئل کشمیر ایف سی کی ٹیم 1۔2 گول کی سبقت برقراررکھتے ہوئے آ ئی لیگ کے ایک اہم میچ میں جیت درج کی۔ رواں آ ئی لیگ میں رئیل کشمیر ایف سی کی یہ پہلی جیت ہے ۔ اس سے قبل دومیچوں میں ڈرا کاسامنا کرنا پڑاتھا۔

رواں آ ئی لیگ کے پوائنٹ ٹیبل میں ایسٹ بنگال چارمیچوں میں دوجیت اور دوڈرا کی بد ولت آٹھ پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے ۔ منرواپنجاب ایف سی پانچ میچوں میں آٹھ پوائنٹ اور موہن بگان چارمیچوں میں سات پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہے۔

ریئل کشمیر ایف سی تین میچوں میں ایک جیت اور دو ڈرا کی بد ولت پانچ پوائنٹ کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے جبکہ دفاعی چمپئین چنئی سٹی ایف سی پانچ پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 26, 2019, 11:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.