پرتگال کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالدو جرمنی میں اپنی کلب ٹیم جیونٹس کی جانب سے کھیلتے ہیں۔
رواں سیشن میں جیونٹس کے دو فٹبالروں کے کوروناوائرس میں مبتلا ہونے کی تصد یق ہوئی تھی۔
ساتھی کھلاڑیوں کے کوروناوائرس کی رپورٹ مثبت ہونے کے سبب کرسٹیانو رونالڈو کلب چھوڑ کر چھٹی کے ارادے سے ہم وطن پرتگال چلے گئے تھے ۔
پرتگال کے دارالحکومت لسبن میں چند گھنٹہ گ گزارنے کے بعد انہوں نے ایسولیشن میں داخل ہو گئے۔
خیال رہے کہ دنیا کے 105سے زیادہ ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک بڑے چھوٹے ٹورنامنٹ منسوخ یا پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے کلب تاج جیج کے ایک کھلاڑی کے پوری دنیا میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے نے اس برس ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی کھیل پر بھی کوروناوائرس کا گہرااثرپڑرہا ہے۔متعدد بین الاقوامی اور قومی کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سریز ، رنجی ٹرافی فائنل،آئی لیگ اور آئی ایس ایل کو بند اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔