فٹبال کے عالمی ادارہ فیفا نے بدھ کے روز کہا کہ 2023 خاتون عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے آسٹریلیا / نیوزی لینڈ کی مشترکہ دعویداری مضبوط ہے۔ ان دونوں ملکوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد نہ کے برابر ہے۔
فیفا نے ایک بیان میں کہا کہ اسے تین دعویداروں کولمبیا، جاپان اور مشترکہ آسٹریلیا / نیوزی لینڈ سے تین باقاعدہ بولی موصول ہوئی ہے۔ فیفا نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے میزبان کا فیصلہ 25 جون کو اس کی گورننگ کونسل کی آن لائن میٹنگ میں کیا جائے گا۔
برازیل نے پیر کے روز یہ کہتے ہوئے دعویداری سے اپنا نام واپس لے لیا تھا کہ اس کی سرکار کو کورونا بحران کے پیش نظر اسے انعقاد کرنے میں کوئی فائدہ نظر نہیں آرہا ۔