مغربی بنگال میں ندیا ضلع کے کیانی میونسپل اسٹیڈیم میں میزبان محمڈن اسپورٹنگ اور شمالی مشرق خطہ کی نیروکا ایف سی کا آمنا سامنا ہوا۔ دونوں ٹیموں کو آئی لیگ کے پوائنٹ ٹیبل میں پیش قدمی کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا جبکہ دونوں ٹیموں نے اسی عزم کے ساتھ میدان میں قدم رکھا تھا۔
محمڈن اسپورٹنگ نے حسب توقع جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کرتے ہوئے حریف ٹیم پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کی کوشش کی۔ ابتدائی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے مہمان ٹیم نیروکا ایف سی نے میزبان ٹیم پر مسلسل حملہ کرتے ہوئے میچ میں واپس آنے کی کوشش میں کامیاب رہی۔
پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کسی کو بھی کامیابی نہیں ملی۔ دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ اور نیروکا ایف سی کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش جاری رہی لیکن دونوں ہی ناکام رہیں۔
آئی لیگ کا ایک اہم میچ 0-0 سے ڈرا ہونے کے سبب محمڈن اسپورٹنگ اور نیروکا ایف سی کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔ آئی لیگ کے پوائنٹ ٹیبل میں چرچل برادرس پانچ میچوں میں 11 پوائنٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ سودیوا ایف سی چھ میچوں میں 8 پوائنٹس کی بدولت دوسری پوزیشن قبضہ کرلیا۔ ایزوال ایف سی، تراو ایف سی، محمڈن اسپورٹنگ اور گوکھلم کیرالہ سات سات پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچوں مقام پر ہیں۔