ETV Bharat / sports

بنگلور ایف سی نے اوڈیشہ کو 1 ۔ 2 سے شکست دی - گوا

بنگلور ایف سی نے آئی ایس ایل اوڈیشہ ایف سی کو 1۔2 سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی بنگلور کی یہ چھ میچوں میں تیسری جیت ہے اور اب وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ ٹیم اس سیزن میں تین ڈرا بھی کھیل چکی ہے۔

bangalore-fc-beat-odisha fc-2-1
بنگلور ایف سی نے اڈیشہ کو 1۔2 سے شکست دی
author img

By

Published : Dec 18, 2020, 8:13 AM IST

گوا میں کھیلے گئے انڈین سوپر لیگ (آئی ایس ایل) فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں بنگلور ایف سی نے جمعرات کو کپتان سنیل چھیتری اور کلائٹن سلوا کی مدد سے اوڈیشہ ایف سی کو 1۔2 سے شکست دی۔

میچ میں ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے چھیتری نے 38 ویں منٹ میں گول کرکے بنگلور کو برتری دلائی لیکن اسٹیون ٹیلر نے 71 ویں منٹ میں گول کرکے اوڈیشہ کو برابری پرلادیا۔ تاہم بعد ازاں کلائٹن سلوا نے 79 ویں منٹ میں گول کرکے بنگلور کو 1۔2 سے آگے کردیا۔ ان کا یہ گول آخر میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔

بنگلور کی یہ چھ میچوں میں تیسری جیت ہے اور اب وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ ٹیم اس سیزن میں تین ڈرا بھی کھیل چکی ہے۔

دوسری جانب اوڈیشہ کو چھ میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹیم نے ایک میچ ڈرا بھی کھیلا ہے، لیکن وہ ابھی بھی اس سیزن میں اپنی پہلی جیت کی منتظر ہے۔ اوڈیشہ ایک پوائنٹ کے ساتھ ٹورنامینٹ میں 10ویں نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.