ETV Bharat / sports

International League T20 یوسف پٹھان اور اتھپا آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلیں گے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یوسف پٹھان جنوری 2023 میں متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں دبئی کیپٹلس کے لیے کھیلیں گے۔ رابن اتھپا بھی کیپٹلز میں شامل ہوچکے ہیں۔ Dubai Capitals sign Yusuf Pathan

Dubai Capitals sign Yusuf Pathan
یوسف پٹھان آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلیں گے
author img

By

Published : Dec 20, 2022, 8:53 AM IST

دبئی: بین الاقوامی اور بھارتی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے یوسف پٹھان اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے افتتاحی سیزن میں دبئی کیپٹلس کے لیے کھیلیں گے۔ کیپٹلز نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ستمبر میں بھارتی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے رابن اتھپا بھی کیپٹلز میں شامل ہوچکے ہیں۔ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اتھپا نے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی کا ایک نیا مرحلہ شروع کرنے کے منتظر ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے قوانین کے مطابق بورڈ سے وابستہ کوئی بھی کھلاڑی غیر ملکی لیگز میں حصہ نہیں لے سکتا اور ایسا کرنے کے لیے اسے بھارتی کرکٹ سے ریٹائر ہونا پڑتا ہے۔ Uthappa and Yusuf Pathan To play in ILT20

سنہ 2006 میں بھارت کے لیے ڈیبیو کرنے والے اتھپا 46 ون ڈے اور 13 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے چھ مختلف ٹیموں کے لیے کھیلتے ہوئے 205 آئی پی ایل میچوں میں بھی حصہ لیا اور چنئی سپر کنگز کے ساتھ 2021 میں خطاب جیتنے کے بعد ستمبر 2022 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب 40 سالہ یوسف نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 57 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔ وہ پہلا آئی پی ایل جیتنے والی راجستھان رائلز کے اہم کھلاڑی تھے اور فائنل میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ کو الوداع کہا

اس کے علاوہ انہوں نے 2012 اور 2014 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ آئی پی ایل ٹائٹل بھی جیتا تھا جب کہ 2021 میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اتھپا اور یوسف سے پہلے وریندر سہواگ (ٹی 10 لیگ) اور یوراج سنگھ (گلوبل ٹی 20 کینیڈا) بھی بھارتی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں اور بین الاقوامی لیگوں میں کھیل چکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.