ETV Bharat / sports

ڈبلیو ٹی سی فائنل: بارش کے سبب ٹاس نہیں ہوسکا، پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا موقع برقرار

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ڈبلیو ٹی سی کے پہلے ایڈیشن کا فائنل میچ گزشتہ روز سے شروع ہونا تھا لیکن پہلے دن بارش کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا، جس کی وجہ سے ٹیم کو ابھی بھی اپنی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کرنے کا موقع برقرار ہے۔

wtc final
ڈبلیو ٹی سی فائنل: بارش کے سبب ٹاس نہیں ہوسکا
author img

By

Published : Jun 19, 2021, 1:42 PM IST

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ساؤتھمپٹن کے ایجیز باؤل میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میچ کا پہلا دن بارش کے باعث بغیر ٹاس کے ہی ختم کردیا گیا۔

ٹاس سے قبل ہی بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی لیکن مسلسل بارش اور گیلے گراؤنڈ کی وجہ سے پہلا سیشن مکمل طور پر ختم ہوگیا تھا۔

پہلے سیشن کے بعد بارش کچھ دیر کے لیے رکی تھی اور میچ شروع ہونے کا امکان تھا لیکن پھر دوبارہ بارش کی وجہ سے یہ امید بھی ختم ہوگئی۔ جس کے بعد آخری سیشن میں پہلے دن کا میچ بغیر ٹاس کے ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بارش کی وجہ سے گزشتہ روز ٹاس بھی ممکن نہیں تھا جس کی وجہ سے ٹیم کے پاس ابھی بھی موقع ہے کہ وہ اپنی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کریں۔ قواعد کے مطابق ٹیمیں ٹاس ہونے تک اپنی ٹیم الیون کو تبدیل کرسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ڈبلیو ٹی سی فائنل بیسٹ آف تھری کی بنیاد پر ہونا چاہئے تھا: سچن تیندولکر

ٹیم انڈیا کے پاس ہر صورت حال کا فائدہ اٹھانے کے لائق گیند باز ہیں: سہواگ

ٹیسٹ چیمپیئن شپ: جارحانہ کوہلی اور پُرسکون ولیسمن آمنے سامنے

واضح رہے کہ بھارت نے جمعرات کو ہی اس فائنل اور ٹائٹل میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا تھا جس میں دو اسپنر اور تین تیز گیند باز شامل تھے۔ تاہم بارش میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کے پاس اب بھی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا موقع موجود ہے۔

بارش کی وجہ سے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آیا بھارت اسپینر روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجا میں سے کس کو کھلانے کا فیصلہ کرتا ہے۔

اس میچ سے قبل نیوزی لینڈ نے حال ہی میں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو 1-0 سے شکست دی تھی، جبکہ ہندوستانی ٹیم کو ٹائٹل میچ سے قبل وارم اپ میچ کھیلنے کا موقع بھی نہیں ملا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.