ETV Bharat / sports

Afghanistan Bowling Coach: عمر گُل افغانستان کے بالنگ کوچ مقرر - پاکستان کے سابق تیز گیند باز عمر گُل

پاکستان کے سابق دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عمر گُل کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا نیا باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ زمبابوے کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ Former Pakistan Pacer Umar Gul

پاکستان کے سابق تیز گیند باز عمر گُل
پاکستان کے سابق تیز گیند باز عمر گُل
author img

By

Published : May 26, 2022, 5:53 PM IST

پاکستان کے سابق تیز گیند باز عمر گُل کو افغانستان کا گیندبازی کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا ابتدائی معاہدہ ایک سال کا ہے۔ وہ جون میں زمبابوے کے دورے پر پہلی بار ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ 4 جون سے 14 جون تک ہونے والے اس دورے میں تین ٹی 20 انٹرنیشنل اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل عمر گُل پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے گیند بازی کوچ تھے۔ انہیں افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے یواے ای میں اپریل میں ہونے والے پریکٹس کیمپ کے لیے باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر مقرر کیا تھا۔ اب ان کی یہ ذمہ داری مستقل کر دی گئی ہے۔ Umar Gul Named as Afghanistan's Bowling Coach

اے سی بی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'پریکٹس کیمپ میں عمر گُل نے ایک متاثر کن کام کیا ہے اور ہمیں اس وقت باؤلنگ کوچ کی ضرورت بھی ہے۔ اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم انہیں مستقل معاہدے پر باؤلنگ کوچ مقرر کریں گے۔' 47 ٹیسٹ (163 وکٹ)، 130 ون ڈے (179 وکٹیں) اور 60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (85 وکٹیں) کھیلنے والے 39 سالہ عمر گُل اکتوبر 2020 میں تمام طرز کے کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ وہ انگلینڈ میں سال 2009 ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے رکن تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.