آئی سی سی کے سی ای او جیوف ایلارڈائس نے اعلان کیا کہ خواتین کا پہلا انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں کھیلا جائے گا جو ٹی 20 فارمیٹ ہوگا۔ اس آئی سی سی ایونٹ کے میزبان ملک کا نام ایک ہفتے بعد بورڈ کی میٹنگ میں طے کیا جائے گا۔ ایلارڈائس نے نیوزی لینڈ میں ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے ناک آؤٹ میچوں سے قبل ایک آن لائن میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ 'انڈر 19 ورلڈ کپ جنوری 2023 میں شیڈولڈ ہے جس کا فارمیٹ ٹی 20 ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا فیصلہ ایک ہفتے کے اندر بورڈ میٹنگ میں کیا جائے گا۔ آئی سی سی کے سی ای او نے یہ بھی کہا کہ جولائی 2022 میں خواتین کے کرکٹ ٹورنامنٹس (2024 سے 2027) کے اگلے راونڈ میں میزبانوں کی تصدیق کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی نے اکتوبر 2019 میں بورڈ میٹنگ کے دوران خواتین کے پہلے انڈر 19 ورلڈ کپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔ اصل میں انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ جنوری 2021 میں ہونا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اسے دسمبر 2021 تک ملتوی کر دیا گیا۔ اس کے بعد جنوری 2022 میں ایلارڈائس نے ایک بیان میں کہاتھا کہ ٹورنامنٹ بڑی حد تک ایونٹ کے قریب تھا لیکن کورونا وبا نے اس میں خلل ڈال دیا۔ جنوری 2023 میں ہونے والا پہلا آئی سی سی انڈر 19 خواتین کرکٹ ورلڈ کپ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ U19 Women's World Cup