اس موقع پر تیندولکر نے کہا کہ کیا شاندار حصولیابی ہے۔ مجھے یاد ہے جب میں نے وراٹ کے بارے میں 2007-08 میں سنا تھا، اس وقت ہم آسٹریلیا میں تھے۔ وراٹ ملیشیا میں انڈر 19 ورلڈ کپ کھیل رہے تھے۔ اس وقت کچھ کھلاڑی تھے جوکوہلی کے بارے میں بات کررہے تھے کہ یہ کھلاڑی دیکھنے کے قابل ہے، اچھی بلے بازی کرلیتا ہے۔ اس کے بعد ہم نے بھارت کے لیے ایک ساتھ کھیلا اور زیادہ تو نہیں لیکن جتنا بھی وقت ہم نے ساتھ گزارا، اس میں وہ زیادہ سے زیادہ چیزوں کو سیکھنے کے لئے پرجوش رہتے تھے۔ Tendulkar Congratulates Kohli
کوہلی جن کا شمار دنیا کے عظیم بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7962 رنز بنائے ہیں، جس میں 27 سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ 99 ٹیسٹ میں ان کی اوسط 50.39 ہے۔ Tendulkar Congratulates Kohli
سچن نے کہا کہ وراٹ کو کھیلتے ہوئے دیکھنا کافی پرلطف رہا ہے۔ نمبروں کا اپنا کردار ہے، لیکن آپ کی طاقت پوری نسل کو متاثر کرنا ہے، یہی آپ کی اصل طاقت ہے اور بھارتی کرکٹ میں وراٹ کا بہت بڑا تعاون ہے۔ یہ ہی اصل کامیابی ہے۔ مزید کئی سال کھیلنے کے لئے نیک خواہشات، جاؤ اور اچھا کرو۔
بھارت کے لیے 200 ٹیسٹ کھیلنے والے سچن نے مزید کہا کہ کوہلی نے اپنی فٹنس سے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ چیزوں کو جلدی سیکھنا اور انہیں نافذ کرنا اس کی طاقت ہے۔ ہم 2011 میں کینبرا میں تھے، مجھے یاد ہے کہ ہم ایک تھائی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے جایا کرتے تھے اور پھر ہوٹل واپس آتے تھے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ایک شام اس نے مجھے اپنے ہدف کے بارے میں بتایا تھا۔ Virat Kohli 100th Test Match
انہوں نے بتایا کہ 'ایسے ہی ایک دن جب ہم کھاناکھا کر ہوٹل واپس آرہے تھے تو وراٹ نے کہا پاجی بہت ہو گیا، فٹنس پر توجہ ہے، تب میں نے کہا تھا کہ جہاں تک فٹنس کا تعلق ہے، ایسی کوئی چیز نہیں جو تم حاصل نہ کر سکو اور اعداد و شمار سب کے سامنے ہیں۔' Virat Kohli 100th Test Match
یہ بھی پڑھیں: Virat Kohli On 100th Test Matches: 'کبھی نہیں سوچا تھا کہ 100 ٹیسٹ میچ کھیلوں گا'
غور طلب ہے کہ کوہلی پنجاب کے آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں 4 مارچ کو سری لنکا کے خلاف اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ Tendulkar Congratulates Kohli
یواین آئی