ETV Bharat / sports

Tamim Iqbal Steps Down تمیم اقبال بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار

تمیم اقبال نے کمر کی چوٹ کی وجہ سے ایشیا کپ 2023 سے باہر ہونے کے بعد بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تمیم اقبال بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار

author img

By

Published : Aug 4, 2023, 5:36 PM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے تجربہ کار بلے باز تمیم اقبال نے حال ہی میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، حالانکہ وزیراعظم کی مداخلت کے بعد انہوں نے استعفیٰ واپس لے لیا تھا۔ تمیم نے جمعرات کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ سری لنکا اور پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد ون ڈے ٹیم میں بطور کپتان نہیں کھیلیں گے۔ بنگلہ دیش بورڈ کو امید ہے کہ 34 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلوون ڈے سے قبل پیٹھ کی تکلیف سے ٹھیک ہو جائیں گے۔

تمیم نے کہا کہ میں کپتانی چھوڑکرایک کھلاڑی کے طور پر توجہ مرکوز کرنے کو ترجیح دوں گا اور جب بھی موقع ملے گا اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

گزشتہ ماہ، تمیم نے افغانستان کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے وسط میں بین الاقوامی کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم انہوں نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی مداخلت کے ایک دن بعد اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:Manoj Tiwari Retirement منوج تیواری نے کرکٹ کو الوداع کہا

تمیم نے اس وقت کہا تھا کہ وزیراعظم نے آج سہ پہر مجھے اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا۔ ہماری طویل بات چیت ہوئی جس کے بعد انہوں نے مجھے کرکٹ میں واپسی کی ہدایت کی۔ میں اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے رہا ہوں۔ تمیم نے کہا کہ میں کسی کو نہ نہیں کہہ سکتا لیکن ملک کے اہم ترین شخص کو نہ کہنا ناممکن ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.