ETV Bharat / sports

T20 World Cup 2022 نیدر لینڈز نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

author img

By

Published : Nov 2, 2022, 1:21 PM IST

Updated : Nov 2, 2022, 4:21 PM IST

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے زمبابوے نے نیدرلینڈز کو 118 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیدر لینڈز نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ Netherlands Beat Zimbabwe By Five Wickets

T20 World Cup 2022 Netherlands Beat Zimbabwe By Five Wickets
نیدر لینڈز نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

ایڈیلیڈ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے 34 میچ میں نیدرلینڈز نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے زمبابوے نے نیدرلینڈز کو 118 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیدر لینڈز نے زمبابوے پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ Netherlands Beat Zimbabwe By Five Wickets

پال وین میکرن (29/3) کی شاندار گیند بازی اور میکس او ڈاؤڈ (52) کی نصف سنچری کی بدولت نیدرلینڈ نے بدھ کو سپر-12 ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے میچ میں زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ زمبابوے نے نیدرلینڈ کو 118 رن کا ہدف دیا جسے نیدر لینڈ نے 12 گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 24 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 40 رن بنائے جبکہ شان ولیمز نے 23 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 28 رن بنائے۔ زمبابوے کا کوئی اور بلے باز ڈبل فیگر کو بھی نہ چھو سکا جس کی وجہ سے پوری ٹیم 19.3 اوور میں 117 رن پر ڈھیر ہو گئی۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیدر لینڈ کا پہلا وکٹ جلد ہی گرنے کے بعد، اوڈوڈ نے ٹام کوپر کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 73 رن کی شراکت داری کے ساتھ ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ نیدرلینڈز نے اگلے چار وکٹ 26 رن کے وقفے سے گنوا دیئے، لیکن چھوٹے ہدف کی وجہ سے اسے جیت حاصل کرنے میں زیادہ پریشانی نہیں ہوئی۔

ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے میں چار میچوں میں نیدرلینڈز کی یہ پہلی جیت ہے۔ دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم چار میچوں میں دوسری شکست کے ساتھ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

Last Updated : Nov 2, 2022, 4:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.