T20 World Cup 2022 پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے افغانستان کو 169 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے افغانستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کے خلاف آسٹریلیا کا آغاز کچھ خاص نہیں رہا۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 168 رنز بنائے۔ T20 World Cup 2022: Australia won by four runs
آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا میچ آسٹریلیائی ٹیم کے لیے بہت اہم تھا، جسے آسٹریلیا نے جیت لیا۔ جیت کے باوجد آسٹریلیا کا سیمی فائنل میں پہنچنا ناممکن ہے۔ لیکن اگر انگلینڈ کی ٹیم آئندہ میچ ہار جاتی ہے تب اس صورت میں آسٹریلیائی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ پائے گی۔ بہرکیف آسٹریلیا کے خلاف افغانستان کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دلچسپ رہا جہاں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔