ETV Bharat / sports

T20 World Cup 2021: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دی - Player of the Match award to Shamsi

جنوبی افریقہ نے 19.5 اوور میں چھ وکٹ پر 146 رن بناکر دلچسپ جیت حاصل کی۔ جنوبی افریقہ کی تین میچوں میں یہ دوسری جیت ہے جبکہ سری لنکا کی تین میچوں میں یہ دوسری شکست ہے۔

T20 World Cup 2021: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دی

author img

By

Published : Oct 30, 2021, 10:47 PM IST

ونندو ہسارنگا کی ہیٹرک کو ضائع کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ٹی۔ 20 عالمی کپ کے گروپ ایک مقابلے میں چار وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔

سری لنکا نے پوتھم نسنکا کی 72 رن کی شاندار نصف سنچری والی اننگز کی بدولت 20 اوور میں 142 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ ہسا رنگا کی ہیٹرک سے سریلنکا کو جیت کی امیدیں نظر آنے لگی تھیں لیکن آخری اوور میں ڈیوڈ ملر نے لگاتار دو چھکے لگاتے ہوئے جنوبی افریقہ کا کام آسان کردیا۔

جنوبی افریقہ نے 19.5 اوور میں چھ وکٹ پر 146 رن بناکر دلچسپ جیت اپنے نام کرلی۔ جنوبی افریقہ کی تین میچوں میں یہ دوسری جیت ہے جبکہ سری لنکا کی تین میچوں میں یہ دوسری شکست ہے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے تبریز شمسی اور پریٹوریس نے 17۔ 17 رن دیکر تین تین وکٹ حاصل کیے۔ اینک نورتزے کو دو وکٹ حاصل ہوئے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے اپنے تین وکٹ 49 رن تک گنوا دیئے۔ کپتان تومبا باووما اور ایڈن مارکرم نے چوتھے وکٹ کے لیے 47 رن کی شراکت داری کی۔ مارکرم کو ہسا رنگا نے 15 ویں اوور کی آخری گیند پر بولڈ کیا۔ ہسا رنگا نے اپنے اگلے اوور کی پہلی دو گیندوں پر باووما اور ڈوین پریٹوریس کو آؤٹ کرکے اپنی ہیٹرک مکمل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پریٹوریس کا وکٹ 112 کےاسکور پر گرا۔ لیکن اس کے بعد ڈیوڈ ملر نے 13 گیندوں پر دو چھکے کے مدد سے ناٹ آؤٹ 23 اور کیگیسو ربادا نے سات گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 13 رن بناکر جنوبی افریقہ کے خیمے کو جیت کے جشن میں ڈبو دیا۔

جنوبی افریقہ کے اسپنر شمسی کو ان کی بہترین گیند بازی کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.