ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ جاری ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے 20 اوورز میں 151 رنز بنائے اور پاکستان کو 152 رنز کا ہدف دیا ہے۔
بھارتی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس کا پہلا وکٹ روہت شرما کے طور پر پہلے ہی اوورز میں گرگیا۔ پھر تیسرے اوورز میں کے ایل راہل کا بھی وکٹ گر گیا۔
بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز کپتان وراٹ نے 57 رنز بنائے جب کہ رشبھ پنت نے 30 گیندوں پر 39 رنز کی اچھی اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹس حاصل کیے، حسن علی نے دو جب کہ شاداب خان اور رؤف کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔
ٹی 20 فارمیٹ میں پورے پانچ سال اور تقریباً سات ماہ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے۔
بھارت کی پلیئنگ الیون
وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما (نائب کپتان)، کے ایل راہل، سوریہ کمار یادیو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، ورون چکرورتی، جسپرت بمراہ، محمد سمیع، بھونیشور کمار
پاکستان کی پلیئنگ الیون
بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، حسن علی، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم، شاداب خان، آصف علی