پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ دورے پر یونس کے رول کے بارے میں انھیں مثبت ردعمل ملا ہے۔ بورڈ کے اہم رکن وسیم خان کا کہنا ہے کہ 'مجھے خوشی ہے کہ آئندہ دو برسوں تک یونس خان پاکستانی ٹیم کے بلے بازی کے کوچ رہیں گے'۔
وسیم خان کا مزید کہنا ہے کہ ' یونس کی قیادت اور اس میدان کا علم کسی سے کم نہیں ہے اور مجھے یقین ہے کہ ان کی تقرری سے کئی بلے بازوں کو فائدہ پہنچے گا'۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ' ملک کے سبھی اعلی اداروں پر اعلی صلاحیتوں اور معزز کوچوں کی تقرری کرنے کی پی سی بی کی حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ ہم ایسے کرکٹرز کی پہچان شروع کرسکیں جو پاکستان کو ایک نئی شناخت دلاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یونس ٹی 20 ورلڈ کپ 2009 جیتنے والی پہلی ٹیم کے کپتان تھے ۔
اس تعلق سے یونس خان کا کہنا ہے کہ ' میں ایک لبمے عرصے تک کے لیے پاکستان کرکٹ میں شامل ہوکر خوش ہوں'۔
انھوں نے مزید کہا کہ ' جب مجھے کوچ بننے کا موقع دیا گیا اور میں نے اپنے وقت کا پوری طرح سے لطف اٹھایا تو مجھے بہت اچھا لگا اور اب میں نیوزی لینڈ کے اہم ترین دورے پر انھیں گروپ کے لوگوں کے ساتھ کام جاری رکھنے کے لیے پر تجسس ہوں۔