سری لنکا کرکٹ نے ریٹائرمنٹ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے ایک اصول بنایا ہے Sri Lankan Cricket New Guidlines جس کے مطابق ریٹائرمنٹ کا ارادہ رکھنے والے کھلاڑیوں کو تین ماہ قبل بورڈ کو آگاہ کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ ریٹائر ہونے والے کھلاڑی کوچھ ماہ بعد ہی کسی غیر ملکی لیگ میں فرنچائز کرکٹ کھیلنے کی اجازت (این او سی) مل سکے گی۔
ساتھ ہی لنکا پریمیئر لیگ Lanka Premier League میں کھیلنے کے لیے بھی کھلاڑیوں کو کم از کم 80 فیصد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ضروری ہوگا۔
حال ہی میں دانشکا گناتلکا کے ٹیسٹ کرکٹ اور بھانوکا راج پکشا کے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ایس ایل سی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ یہ افواہ بھی تھی کہ بلے باز اویشکا فرنانڈو سمیت کچھ دیگر کھلاڑی بھی جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ تاہم فرنانڈو نے ٹویٹ کرکے اس کی تردید کی۔
ایس ایل سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ زیادہ تر کرکٹنگ ممالک بغیر این او سی کے اپنی لیگ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتے۔ یہ تمام بورڈز کے درمیان ایک باہمی معاہدے کی طرح ہے اور آئی سی سی بھی اس سے متفق ہے۔ یہاں تک کہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں پربھی این اوسی لاگو ہے۔ اگر کوئی کھلاڑی کسی ایسی لیگ میں حصہ لیتا ہے جسے آئی سی سی نے تسلیم نہیں کیا تو ہم اس کھلاڑی کے خلاف تادیبی کارروائی کر سکتے ہیں۔ اس لیے این او سی ضروری ہے۔"
ڈی سلوا نے کہا کہ یہ نئے ضوابط ایس ایل سی کانٹریکٹ پانے والے ان کھلاڑیوں پر نافذ ہوگا جس کا اعلان فروری 2022 میں ہونا ہے۔