آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔ حالانکہ آسٹریلیا نے سیریز 1۔2 سے اپنے نام کی۔ کپتان داسن شناکا کے ناقابل شکست 54 رنز کی بدولت سری لنکا نے اپنے آپ کو کلین سویپ سے بچا لیا۔ Sri Lanka beat Australia by 4 wickets in 3rd T20
آسٹریلیا نے 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 176 رنز کا مضبوط اسکور بنایا، جب کہ پہلے دو میچوں میں ناکامی کا شکار سری لنکا نے اس بار 19.5 اوورز میں چھ وکٹ پر 177 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ یہ میچ ہارنے کے باوجود آسٹریلیا نے سیریز 1۔2 سے جیت لی۔ شاناکا نے صرف 25 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 54 رنز کی اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور چار چھکے لگائے۔ سری لنکا کو آخری اوور میں جیت کے لیے 19 رنز درکار تھے اور شاناکا نے پانچ گیندوں پر یہ رن بنائے جس کے لیے انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔ AUS vs SL 3rd T20
سری لنکا کی آٹھویں وکٹ 108 کے اسکور پر گری لیکن شناکا نے چمیکا کرونارتنا کے ساتھ ساتویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 69 رنز جوڑ کر آسٹریلیا کو مایوس کیا۔ کرونارتنے نے ناٹ آؤٹ 14 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: WI vs PAK ODI Series: دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو شکست
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 33 گیندوں پر 39، کپتان ایرون فنچ نے 20 گیندوں پر 29، اسٹیون اسمتھ نے 27 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 37 اور مارکس اسٹونیس نے 23 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے آف اسپنر مہیش نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہسرنگا کو بھی ایک وکٹ حاصل ہوا۔