ETV Bharat / sports

Lahiru Thirimanne Retirement لہیرو تھریمانے نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہا - لاہیرو تھریمانے کے کل بین الاقوامی میچز

سری لنکا کے ٹاپ آرڈر بلے باز لہیرو تھریمانے نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ تھریمانے نے خود سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے اس کی جانکاری دی۔ Lahiru Thirimanne announces retirement

لہیرو تھریمانے نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہا

author img

By

Published : Jul 23, 2023, 5:27 PM IST

کولمبو: سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے بلے باز لہیرو تھریمانے نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ اپنے 13 سالہ کیریئر میں 44 ٹیسٹ، 127 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے تھریمانے نے اپنے فیس بک پیج پر اس کا اعلان کیا۔ تھریمانے نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا، ’’ایک کھلاڑی کے طورپر میں نے اپنا بہترین دیا، میں نے اپنی پوری کوشش کی، میں نے کھیل کا احترام کیا اور میں نے اپنے مادر وطن کے لیے اپنا فرض ایمانداری اور اخلاق سے ادا کیا'۔ انہوں نے کہا، ’’"یہ مشکل فیصلہ تھا، لیکن میں یہاں ان بہت سی وجوہات کا ذکر نہیں کر سکتا جنہوں نے مجھے یہ فیصلہ لینے پر مجبور کیا۔ میں اس موقع پر ایس ایل سی (سری لنکا کرکٹ) کے ممبران، اپنے کوچز، ٹیم کے ساتھیوں، فزیوز، ٹرینرز اور تجزیہ کاروں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔"

تھریمانے نے 2010 میں میرپور میں ہندوستان کے خلاف سہ رخی ایک روزہ سیریز میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ 2014 میں سری لنکا کی ایشیا کپ کی فاتح مہم میں دو سنچریاں بناکر ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز رہے۔ ساتھ ہی وہ ٹی 20 عالمی کپ 2014 جیتنے والی سری لنکائی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ ایک روزہ کرکٹ میں ان کا بہترین سال 2015 تھا جب انہوں نے ورلڈ کپ میں سنچری سمیت 861 رنز بنائے۔ تھریمانے نے ٹیسٹ کرکٹ میں تین سنچریاں بنائیں۔ کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں ان کا آخری میچ گزشتہ سال بنگلورو میں ہندوستان کے خلاف تھا۔ تھریمانے نے ٹیسٹ میں 2088 رنز، ون ڈے میں 3194 رنز اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 291 رن کے ساتھ اپنا کیریئرختم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Ehsan Adil Retirement تیز گیندباز احسان عادل اور آل راؤنڈر حماد اعظم کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.