ETV Bharat / sports

ایلگر ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے - تمام اچھی چیزیں ختم ہوجاتی

Dean Elgar Retirement جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ کپتان اور بلے باز ڈین ایلگر نے ہندوستان کے خلاف 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

ایلگر ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 8:13 PM IST

کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقہ کے تجربہ کار بلے باز ڈین ایلگر نے کہا کہ تمام اچھی چیزیں ختم ہوجاتی ہیں۔ ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ان کی آخری سیریز ہوگی۔ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسا کھیل جس نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ کیپ ٹاؤن دنیا میں میرا پسندیدہ اسٹیڈیم یہاں میں نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ رنز بنایا اور امید ہے کہ میرا آخری بھی۔ ایلگر نے کہا کہ کرکٹ کھیلنا میرا ہمیشہ سے ایک خواب رہا ہے لیکن اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع ملنا ایک بڑا اعزاز ہے۔

ایلگر نے تقریباً 12 سال پر محیط کرکٹ کیریئر میں جنوبی افریقی ٹیم کے لیے 84 ٹیسٹ کھیلے اور 5000 سے زیادہ رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 17 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کی۔ جس میں سے نو میچ جیتے ۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ویراٹ کوہلی بھارت واپس

انہوں نے 47.38 کی اوسط اور 47.38 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔ ٹیسٹ میں ان کے نام 13 سنچریاں اور 23 نصف سنچریاں ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور 199 رنز ہے۔ وہ آٹھ ون ڈے میچ بھی کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.