ETV Bharat / sports

Spain Women Team اسپین کی خواتین کی فٹ بال ٹیم بائیکاٹ ختم کرنے پر رضامند

ہسپانوی خواتئن فٹبال ٹیم کے بیشتر اراکین بوسہ لینے کے تنازع کوپیچھے چھوڑتے ہوئے کھیل کے میدان میں دوبارہ واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فٹبال کی عالمی چمپئن ٹیم کے کھلاڑیوں نے بائیکاٹ ختم کرنے پرآمادگی ظاہر کی ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 5:32 PM IST

اسپین کی خواتین کی فٹ بال ٹیم بائیکاٹ ختم کرنے پر رضامند

میڈرڈ: بوسہ لینے کے تنازع کی وجہ سے کھیل کا بائیکاٹ کرنے والی اسپین کی خواتین فٹبال ٹیم کے بیشتر ارکان نے میدان میں واپس آنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

یہ دعویٰ اسپین کے کھیلوں کے سیکرٹری وکٹر فرانکوس نے بدھ کو کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین فٹبال ٹیم کی زیادہ تر کھلاڑی بائیکاٹ ختم کرنے پر رضامند ہو گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانکوس نے کہا کہ یہ معاہدہ سات گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقاتوں کے بعد طے پایا۔ اس ماہ کے نیشنز لیگ گیمز کے لیے بلائے گئے 23 کھلاڑیوں میں سے دو نے اسکواڈ سے باہر ہونے کا انتخاب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ICC Men's Cricket World Cup 2023 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی آج راموجی فلم سٹی میں نمائش

انہوں نے کہاکہ اسپینش فٹ بال فیڈریشن (آر ایف ای ایف) نے 'فوری اور گہری تبدیلی' کا عہد کیا ہے۔خیال ر ہے کہ گزشتہ ماہ ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین کی انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد آر ایف ای ایف کے اس وقت کے صدر لوئس روبیلس کے فارورڈ کھلاڑی جینی ہرموسو کا بوسہ لینے کے بعد کھلاڑیوں نے کھیل کا بائیکاٹ کرنا شروع کر دیا تھا۔ تاہم بوسہ لینے کے تنازعہ کی وجہ سے روبیلز کو استعفیٰ دینا پڑا، جب کہ اسپین کے منیجر جارج ولڈا کو برطرف کر دیا گیا تھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.