ETV Bharat / sports

ڈبلیو ٹی سی فائنل بیسٹ آف تھری کی بنیاد پر ہونا چاہئے تھا: سچن تیندولکر

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 9:19 PM IST

سچن نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے بارے میں کہا، "آئی سی سی کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے فارمیٹ پر کام کرنا چاہئے، تاکہ فائنل ایک میچ کا نہیں بلکہ سیریز کی طرح کھیلا جائے۔

Sachin Tendulkar
سچن تیندولکر

کرکٹ کے لیجنڈ سچن تیندولکر نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے فارمیٹ کے بارے میں کہا ہے کہ یہ سیریز بیسٹ آف تھری یا ایک سیریز کے طور پر ہونی چاہئے تھی۔

سچن نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ آئی سی سی کے سامنے کچھ چیلینج ضرور رہے ہوں گے۔ لیکن آگے ضرور اس میں تبدیلی ہوگی نیوز 18 انڈیا کو ایک خصوصی انٹرویو میں، سچن نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے بارے میں کہا ، "آئی سی سی کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے فارمیٹ پر کام کرنا چاہئے، تاکہ فائنل ایک میچ کا نہیں بلکہ سیریز کی طرح کھیلا جائے۔ جب آپ 50 اوورز کا ورلڈ کپ یا ٹی 20 چیمپیئن شپ کھیلتے ہیں تو، آپ کسی بھی ٹیم کے خلاف ایک بار کھیلتے ہیں۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کس پول میں ہیں۔ یہ ڈبلیو ٹی سی فائنلز سیریز ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھاریہ خاتون ٹیم 231 پر ڈھیر، کرنا پڑا فالوآن

ایسے میں بیسٹ آف تھری میچ صحیح ہوتے۔ یہ طے کیا جا سکتا ہے کہ آپ ان میچوں کو کیسے کھیلتے ہیں۔ ایک گھر میں، ایک بیرون ملک یا جو بھی فیصلہ کیا جاتا، میرے خیال میں آئی سی سی کے سامنے بھی بہت سے چیلینجز رہے ہوں گے۔ وقت کے ساتھ، وہ یقینی طور پر اس کے لئے ایک حل تلاش کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.