ETV Bharat / sports

سچن،کپِل دیو، بندرا سمیت کئی عظیم کھلاڑیوں نے ٹیم انڈیا کے کھیل کی ستائش کی - ہندوستانی کپتان روہت شرما کے بارے میں انسٹاگرام

آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد سچن تندولکر، کپل دیو اور ابھینو برندا سمیت کئی عظیم کھلاڑیوں نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھیل کی جم کر تعریف کی ہے۔Praises Indian Team Performance

سچن،کپِل دیو، بندرا سمیت کئی عظیم کھلاڑیوں نے ٹیم انڈیا کے کھیل کی تعریف کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2023, 11:48 AM IST

نئی دہلی:1983 میں ہندوستان کو پہلا عالمی کپ دلانے والی ٹیم کے کپتان کپل دیو نے موجودہ ہندوستانی کپتان روہت شرما کے بارے میں انسٹاگرام پر کہاکہ روہت، آپ جو کرتے ہیں، اس میں ماہر ہو۔ بہت ساری کامیابیاں آپ کی منتظر ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ مشکل ہے لیکن ہمت رکھو۔ ہندوستان آپ کے ساتھ ہے۔

سچن تیندولکر نے کہا کہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ فائنل ہارنے کے بعد کھلاڑی کس کیفیت سے گزر رہے ہیں، “ایک عظیم ٹورنامنٹ میں صرف ایک برا دن دل دہلا دینے والا ہو سکتا ہے۔ میں تمام کھلاڑیوں، شائقین اور خیر خواہوں کے غم کا اندازہ لگا سکتا ہوں کہ اس شکست کے بعد انہیں کیسا محسوس ہورہا ہوگا ۔ شکست بھی کھیل کا حصہ ہے، لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ اس ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں ہمارے لیے سب کچھ دیا ہے۔"

شوٹر ابھینو بندرا نے کہا کہ کھیل جتنا شکست کے بارے میں ہے اتنا ہی جیت کے جشن کے بارے میں بھی ہے۔ ابھینو بندرا نے مداحوں سے ٹیم انڈیا پر تنقید نہ کرنے کی بھی اپیل کی۔ موجودہ عالمی چیمپئن باکسر نکہت زرین نے بھی شوٹر ابھینو بندرا کے جذبات کو اپنے الفاظ میں دوہرایا۔

دو مرتبہ کی اولمپک تمغہ جیتنے والی ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ہندوستانی ٹیم مستقبل میں اور بھی مضبوط ہوکر واپس آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کی کمان سوریہ کمار یادو کے ہاتھ میں

کئی اولمپک میڈلسٹ بشمول ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال، باکسر وجیندر سنگھ، پہلوان ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا نے بھی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.