ETV Bharat / sports

Wisden Cricketer of the Year 2022: روہت اور بمراہ وِژڈن کرکٹر آف دی ایئر

author img

By

Published : Apr 22, 2022, 7:32 PM IST

بھارتی کپتان روہت شرما اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو وژڈن 2022 میں منتخب کیے گئے پانچ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے، انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر اولی رابنسن اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹر ڈین وان نیکرک کا نام بھی شامل ہے۔ Wisden Cricketer of the Year 2022

روہت ،بمراہ وِژڈن کرکٹر آف دی ایئر
روہت ،بمراہ وِژڈن کرکٹر آف دی ایئر

بھارتی کپتان روہت شرما اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو وِژڈن کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے ان کے ساتھ ڈیون کونوے، ڈین وان نیکرک اور اولی رابنسن کو بھی وِژڈن ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ روہت اور بمراہ انگلینڈ کے پچھلے دورے میں بالترتیب بلے بازی اور گیندبازی اوسط میں سرفہرست تھے۔ یہ سیریز ہندوستان کے آگے رہتے ایک میچ پہلےکووڈ 19 کے خطرے کے پیش نظر ختم ہو گیا تھا۔ بچا ہوا ایک ٹیسٹ جولائی میں کھیلا جانا ہے۔Wisden Cricketer of the Year 2022

معروف کرکٹ میگزین وِژڈن نے سال 2022 کے لیے پانچ بہترین کرکٹرز کا اعلان کیا ہے۔ وِژڈن کے ایڈیٹر لارنس بوتھ نے فہرست جاری کرتے ہوئے کہا، 'بھارت نے انگلینڈ کے موسم گرما میں دو ٹیسٹ میچ جیتے تھے۔ جسپریت بمراہ اس کی بڑی وجہ تھے۔ انہوں نے لارڈس ٹیسٹ کے آخری دن ایک ہی سیشن میں تین وکٹیں حاصل کیں اور پھر اوول ٹیسٹ میں بھی مسلسل اوورز میں اولی پوپ اور جونی بیئرسٹو کی وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دیا۔

اگر ٹرینٹ برز میں آخری دن بارش نہ ہوتی تو بھارت وہ میچ بھی جیت سکتا تھا۔ اس میچ میں بھی بمراہ نے نو وکٹیں لیں۔ مجموعی طور پر انہوں نے چار ٹیسٹ میچوں میں 20 کی شاندار اوسط سے 18 وکٹیں حاصل کیں اور لوورآرڈر بلے بازی میں غیر متوقع رن بھی بنائے۔ بوتھ نے کہا، ’اگر بھارت ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے آگے ہے تو اس میں روہت شرما ایک اور اہم وجہ ہیں، انہوں نے لارڈس میں سخت حالات میں 83 رن بنائے جبکہ اوول میں 127 رن کی سنچری بنا کر اپنی ٹیم کی مدد کی جو پہلی پاری میں کم رن بنانے سے ابھری۔ انہوں نے سیریز میں 52 کی اوسط سے 368 رن بنائے جو سب سے زیادہ تھے۔'

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022: ممبئی انڈینز پر دھیمی اورر ریٹ پر جرمانہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.