ETV Bharat / sports

Rishabh Pant وائرل ویڈیو: پنت کلب میچ میں بیٹنگ کرتے نظر آئے - د نیشنل کرکٹ اکیڈمی

انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائزی دہلی کیپٹلس نے سوشل میڈیا پر ایک دل کو چھو لینے والا ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وکٹ کیپر رشبھ پنت بنگلورو میں ایک کلب میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو: پنت کلب میچ میں بیٹنگ کرتے نظر آئے

author img

By

Published : Aug 16, 2023, 8:14 PM IST

نئی دہلی:گزشتہ سال دسمبر میں ایک خوفناک حادثے کا شکار ہونے کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بحالی سے گزر رہے پنت دہلی کیپٹلز کے شریک مالکان جے ایس ڈبلیو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بنگلورو کے نزدیک ایک گراؤنڈ میں پہنچے تھے۔

تقریب کے دوران، پنت نے لوگوں کو کھیلوں سے لطف اندوز ہوتے رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا، "ایک بار جب آپ بڑے ہو جاتے ہیں، تو آپ کھیل سے محبت کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ آپ پر بہت دباؤ ہوتا ہے، آپ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں اور کچھ نہ کچھ کرنا چاہتے ہیں، لیکن زندگی سے لطف اندوز ہونا کبھی نہیں چھوڑنا چاہیئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دسمبر میں پنت کی کار دہلی-دہرا دون ہائی وے پر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی تھی۔ اس دوران کار ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپٹوں میں آگئی تھی لیکن پنت آخری وقت میں اپنی مرسڈیز سے باہر نکل گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup at Taj Mahal آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی تاج محل پہنچی، سیلفی کے لیے سیاحوں کا ہجوم

اس سال فروری میں پنت کی ممبئی میں ڈاکٹر دنشا پاردی والا کی نگرانی میں سرجری ہوئی تھی۔ ڈاکٹر پاردی والا نے پنت کے دائیں گھٹنے میں تین لیگامینٹ کا علاج کیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پنت جنوری 2024 میں انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے ذریعے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کر سکتے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.