ETV Bharat / sports

Rishabh Pant Accident شیکھر دھون کا رشبھ پنت کو مشورہ ’گاڑی آرام سے چلایا کر‘ ویڈیو وائرل - رشبھ کے حادثہ کے بعد شیکھر دھون کا ویڈیو وائرل

رشبھ پنت: رشبھ پنت کے کار حادثے کے بعد شیکھر دھون کا ایک پرانا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں دھون پنت کو آرام سے گاڑی چلانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ Old video of Shikhar Dhawan's advice to Rishabh Pant Viral

Rishabh Pant accident
شیکھر دھون کا رشبھ پنت کو مشورہ، گاڑی آرام سے چلایا کر، ویڈیو وائرل
author img

By

Published : Dec 31, 2022, 3:54 PM IST

ویڈیو

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے نوجوان اسٹار وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت جمعہ کے روز دہلی سے روڑکی جاتے ہوئے کار حادثے کا شکار ہوگئے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ پنت کی کار جل کر راکھ ہو گئی۔ اس واقعے میں پنت کی جان بچ گئی اور فی الحال ان کا علاج جاری ہے۔ وہیں ان کے حادثے کے واقعے کے بعد شیکھر دھون کا ایک پرانا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ رشبھ پنت کو آرام سے گاڑی چلانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ Old video of Shikhar Dhawan's advice to Rishabh Pant Viral

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ویڈیو میں بھارتی ٹیم کے تجربہ کار اوپنر شیکھر دھون رشبھ پنت کے ساتھ بات چیت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں پنت دھون سے مشورہ مانگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ 'ایک مشورہ جو آپ مجھے دینا چاہتے ہو'۔ اس پر دھون انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ 'آرام سے گاڑی چلاؤ' اس کے بعد پنت نے دھون سے کہا کہ 'ٹھیک ہے، میں آپ کے مشورے پر عمل ضرور کروں گا، میں آرام سے گاڑی چلا ؤں گا۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے مداح کہہ رہے ہیں کہ پنت کو تیز گاڑی چلانے کی عادت تھی۔ ان کی یہ عادت خطرناک ثابت ہوئی اور وہ کار حادثے کا شکار ہو گئے۔

روڑکی کے قریب رشبھ پنت کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ ان ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جب پنت کی کار ریلنگ سے ٹکرائی تو اس کی رفتار بہت تیز تھی۔ پنت اس حادثے میں بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثے میں پنت کے سر، کمر اور پیر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔وہ فی الحال دہرادون کے میکس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.