ETV Bharat / sports

Rashid Khan Becomes Top Bowler راشد خان ٹی ٹوئنٹی کے سرفہرست گیند باز بنے

جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق راشد 710 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ وانندو ہسرنگا (695) کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 4:45 PM IST

دبئی: افغانستان کے ٹی 20 ٹیم کے کپتان راشد خان پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد ٹی 20 گیند بازوں کی فہرست میں ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق راشد 710 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ وانندو ہسرنگا (695) کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ کپتان راشد نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے بعد بے حد کفایتی گیندبازی کی اور 12 اوورز میں تین وکٹ لیتے ہوئے صرف 62 رنز دیے۔ راشد پہلی بار فروری 2018 میں ٹی 20 گیند بازوں کی فہرست میں سب سے اوپر پہنچے تھے۔ ہسرنگا نے نومبر 2022 میں راشد کو ہٹا کرہی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کیاتھا۔ راشد کے علاوہ مجیب الرحمان (آٹھویں پوزیشن) اور فضل الحق فاروقی (تیسری پوزیشن) نے بھی ٹی ٹوئنٹی گیندبازوں کے ٹاپ 10 میں جگہ بنالی ہے۔

آف اسپنر مجیب نے سیریز میں مجموعی طور پر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاروقی نے پانچ وکٹ لیا۔ دریں اثناء آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا ون ڈے رینکنگ میں کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ زمپا نے چنئی میں ہندوستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میں 45 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کی سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔ ہندوستانی اوپنر شبھمن گل ایک روزہ بلے بازوں کی فہرست میں اپنی پانچویں پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ انہوں نے کیریئر کی بہترین درجہ بندی 738 حاصل کرلی ہے۔ کپتان روہت شرما ایک مقام کی چھلانگ لگا کر آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: IPL Opening Ceremony آئی پی ایل افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ و ٹالی ووڈ کے ستارے جلوہ بکھیریں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.