بارش نے سری لنکا کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں اتوار کو سیریز میں 0۔3 کی کلین سوئپ ہونے سے بچالیا۔ تیسرا میچ منسوخ ہوگیا اور انگلینڈ نے یہ سیریز 0۔2 سے جیت لی۔
سری لنکن ٹیم ٹاس ہارنے کے بعد 41.1 اوورس میں 166 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ٹیم کی جانب سے داسن شنکا نے سب سے زیادہ 48 رنوں کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کے طرف سے ٹام کرن نے 35 رن پر چار وکٹ لئے جب کہ ڈیوڈ ولی اور کرس ووکس کو دو دو وکٹ حاصل ہوا۔ بارش ہونے کے سبب انگلینڈ کی اننگز شروع نہیں ہوسکی اور میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لینا پڑا۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ولی کو پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مجھ میں رنوں کی بھوک اتنی ہی ہے جتنی 22 سال پہلے ہوا کرتی تھی: متالی
واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ نے اپنے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹ جب کہ دوسرے ون ڈے میچ میں 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔