ETV Bharat / sports

زمبابوے کو کلین سوئپ کر کے پاکستان سیریز پر قابض

نعمان علی اور شاہین آفریدی کی شاندار گیند بازی کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اننگز اور 147 رن سےشکست دے کر دو میچوں کی سیریز مین 0-2 سے کلین سویپ کر کے سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ پاکستان نے دونوں ٹیسٹ میچ اننگ کے فرق سے جیتے ہیں۔

Pakistan vs Zimbabwe test series
Pakistan vs Zimbabwe test series
author img

By

Published : May 10, 2021, 5:56 PM IST

پاکستان نے زمبابوے کو پہلی اننگز میں 132 رن پر سمیٹ کر اسے فالو آن کرنے پر مجبور کیا تھا۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 510 رن بناکر ڈکلیئر کی تھی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

زمبابوے پہلی اننگز میں پاکستان کے اسکور سے 378 رن سے پیچھے ہوگیا تھا اور اسے فالو آن کے لیے مجبور ہونا پڑا تھا اور اس کی دوسری اننگز 68 ویں اوور میں 231 رن پر سمٹ گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلا ٹیسٹ میچ بھی اننگز اور 116 رن سے جیتا تھا۔

میچ کے چوتھے روز زمبابوے نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسے پہلی اننگز کے نقصان کو پورا کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار تھے۔ تاہم اس کی آخری جوڑی مجموعی اسکور میں صرف 11 رنز کا اضافہ کر سکی اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

لیوک جونگوے کو شاہین آفریدی نے 37 رن پر آؤٹ کرکے اپنا پانچواں وکٹ لیا اور میزبان ٹیم کی دوسری اننگز 231 رن پر سمیٹ دی۔ بلیسنگ مزربانی 24 گیندوں میں چار رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ جونگوے نے 70 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 37 رن بنائے۔ دوسری اننگز میں نعمان علی اور شاہین آفریدی نے میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیااور پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے عابد علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جبکہ حسن علی کو پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستان : پہلی اننگ: 8 وکٹوں کے نقصان پر 510 رنز۔ اننگز ڈکلیئر

زمبابوے : پہلی اننگ 132 اور دوسری اننگ 231 رن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.