ETV Bharat / sports

New Zealand vs Sri Lanka Test ڈیرل مچل اور میٹ ہنری کی بدولت نیوزی لینڈ کی زبردست واپسی - نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا پہلا ٹیسٹ

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کرائسٹ چرچ میں کھیلا جا رہا ہے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے 3 وکٹ پر 83 رنز بنا لیے ہیں۔ سری لنکا کے پاس کُل 65 رنز کی برتری ہو گئی ہے۔ NZ vs SL 1st Test Scorecard

ڈیرل مچل اور میٹ ہنری کی بدولت نیوزی لینڈ کی زبردست واپسی

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 2:21 PM IST

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل (102) کی شاندار سنچری اور میٹ ہنری (72) کی نصف سنچری کی بدولت سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو 373 رنز بنا کر میچ میں زبردست واپسی کی۔ نیوزی لینڈ نے گھریلو حالات میں 151 رن پر پانچ وکٹ گنوانے کے بعد لوئر آرڈر کی بدولت 222 رنز جوڑتے ہوئے پہلی اننگ میں 18 رنز کی چھوٹی لیکن اہم برتری حاصل کرلی۔ سری لنکا نے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل 83 رنز پر تین وکٹیں گنوا دی تھیں۔ کیوی ٹیم کی اس واپسی میں مچل نے سب سے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 193 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔ مچل نے مائیکل بریسویل (25) اور ٹم ساؤتھی (25) کے ساتھ چھٹے اور ساتویں وکٹ کے لیے بالترتیب 37 اور 47 رنز کی شراکت کی۔

مچل کا وکٹ گرنے کے بعد ہنری نے محاذ سنبھالا اور 72 رنوں کی اننگ کھیل کر نیوزی لینڈ کو برتری دلادی۔ ہنری نے اپنی 75 گیندوں کی اننگ میں 10 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ نیل ویگنر نے بھی 24 گیندوں پر 27 رن (ایک چوکا، تین چھکے) کا تعاون دیا۔ سری لنکا کی جانب سے آسیتا فرنینڈو چار وکٹیں لے کر بہترین باؤلر رہے، جبکہ لاہیرو کمارا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ کسن راجیتا کو دو اور پربھات جے سوریا کو ایک وکٹ ملا۔ نچلے آرڈر کی بیٹنگ سے حاصل ہونے والا اعتماد نیوزی لینڈ کی بولنگ میں بھی نظر آیا۔ ساؤتھی اور ہنری نے ابتدائی اوورز میں نظم و ضبط کے ساتھ گیندبازی کی جس کی وجہ سے سری لنکا کے سلامی بلے بازوں کو رن بنانے کے لئے جدوجہد کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: IND vs AUS 4th Test عثمان خواجہ کی بدولت آسٹریلیا کی پہلی اننگز 480 رنز پر ختم، بھارت کا محتاط آغاز

بلیئر ٹکنر نے اس کا فائدہ اٹھایا اور اپنے پہلے اسپیل میں دیمتھ کرونارتنے اور اوشادا فرنانڈو کو پویلین بھیج دیا۔ کپتان کرونارتنے 45 گیندوں پر ایک چوکا کی مدد سے صرف 17 رنز ہی بنا سکے، جبکہ فرنانڈو نے 52 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ کسل مینڈس اور اینجلو میتھیوز نے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل صبر آزما دفاع کی مدد سے کیوی بولرز کو تھکا دیا۔ ٹکنر نے دن کے آخری اوور میں مینڈس (14) کو آؤٹ کردیا، حالانکہ میتھیوز (20 ناٹ آؤٹ) اور پربھات (2 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجودہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.