دنیا کی مضبوط کرکٹ ٹیموں میں سے ایک بھارت کو شکست دینے کے بعد پرجوش پاکستان کل ٹی ۔20 ورلڈ کپ 2021 کے ساتویں میچ میں نیوزی لینڈ کو چیلنج کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ نے بھی فتح کے ساتھ کھاتہ کھولنے کی تیاری کر لی ہے۔
بھارت کو یک طرفہ انداز میں شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم اس میچ کی فیورٹ سمجھی جاتی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی انہوں نے ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کی اپنی مضبوط دعویداری بھی پیش کر دی ہے۔
کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے اس کی جھلک دکھا دی ہے کہ ان کی ٹیم کس سطح پر کھیل رہی ہے۔ بیٹنگ میں بابر اعظم سمیت تمام بلے باز اچھی فارم میں نظر آرہے ہیں جب کہ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ دیگر فاسٹ بولرز کی بولنگ برتری دکھا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسپنرز بھی اکنامی بولنگ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم جیت کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہیں سپر 12 مرحلے سے پہلے کھیلے گئے اپنے دونوں وارم اپ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں تین وکٹیں جبکہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں اسے 13 رنز سے شکست ہوئی تھی، حالانکہ اس وقت نیوزی لینڈ کی ٹیم انتظامیہ کے لیے سب سے بڑی پریشانی کین ولیمسن ہیں جو کہ ہیمسٹرنگ اور کہنی کی انجری کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: T20 World Cup 2021: پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی
ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ نے ماضی میں یہ واضح کر دیا ہے کہ ولیمسن کی فٹنس ان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اس لیے انہیں چند میچوں میں آرام دیا جا سکتا ہے تاکہ انہیں مکمل فٹ ہونے کے لیے کافی وقت دیا جا سکے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان ٹی۔ ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پانچ مرتبہ آمنے سامنے ہوئے ہیں اور اس میں پاکستان نیوزی لینڈ پر حاوی رہا ہے۔ ورلڈ کپ میں دونوں کے درمیان کھیلے گئے پانچ میچوں میں سے تین پاکستان اور دو نیوزی لینڈ نے جیتے ہیں۔
(یو این آئی)