ETV Bharat / sports

Cricket Fans ٹی وی کے بجائے موبائل فون شائقین کرکٹ کی پہلی پسند

author img

By

Published : May 19, 2023, 4:09 PM IST

آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں 15 اپریل سے 5 مئی تک 93 ملین ناظرین نے ٹی وی پر میچ دیکھے جب کہ جیو سنیما ایپ پر میچ کی تعداد 97 ملین سے تجاوز کر گئی۔ تاہم، سروے میں دو سے 14 سال کی عمر کے بچوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا شامل نہیں کیا گیا ہے، جبکہ ٹی وی سے متعلق ڈیٹا میں تمام کو شامل کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھنٹوں ٹیلی ویژن اسکرین پر چپکے رہنا اب ماضی بن گیا ہے۔ اگر سروے پر یقین کیا جائے تو ٹی وی کے بجائے موبائل فون پر کرکٹ سے لطف اندوز ہونے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سروے کمپنی ڈیٹا اے آئی کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے موجودہ سیزن میں 15 اپریل سے 5 مئی تک 93 ملین ناظرین نے ٹی وی پر میچ دیکھے جب کہ جیو سنیما ایپ پر میچ کی تعداد 97 ملین سے تجاوز کر گئی۔ تاہم، سروے میں دو سے 14 سال کی عمر کے بچوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا شامل نہیں کیا گیا ہے، جبکہ ٹی وی سے متعلق ڈیٹا میں تمام کو شامل کیا گیا ہے۔ اگر دو سال سے زیادہ عمر والوں کو بھی ڈیجیٹل میں شامل کر لیا جائے تو یہ تعداد ٹی وی کی تعداد سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

موبائل فون پر میچ دیکھنے کے جنون نے ٹی وی پر دکھائے جانے والے اشتہارات کو بھی متاثر کیا ہے۔ گزشتہ چھ ہفتوں میں اسپورٹس چینلز پر دکھائے جانے والے اشتہارات میں 40 فیصد کمی آئی ہے۔ گزشتہ آئی پی ایل سیزن میں 98 مشتہرین تھے جبکہ جاری سیزن میں ٹی وی کے صرف 59 مشتہرین تھے۔ دوسری جانب ڈیجیٹل پر اشتہار دینے والوں کی تعداد 400 کے قریب ہے۔ ویورشپ کی تعداد کے لحاظ سے ٹیلی ویژن اس آئی پی ایل سیزن میں 4.46 کی ٹی وی آر پر ہے، جو پچھلے چھ برسوں میں نیچے سے دوسرے نمبر پر ہے۔ 2020 میں یہ 6.4 ٹی وی آر تھی۔ ایکسز مائی انڈیا کنزیومر سنٹی منٹس انڈیکس کے مئی کے نتائج کے مطابق نوجوان موبائل فون (جیو سنیما) پر آئی پی ایل دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ 18-25 سال کے جواب دہندگان میں سے 64 فیصد نے موبائل پر آئی پی ایل دیکھنا پسند کیا۔ ٹی وی پر آئی پی ایل میچ دیکھنے والوں کا 23 فیصد حصہ 2 سے 14 سال کے گروپ کا ہے، جب کہ 15 سے 21 سال کی عمر کے گروپ میں صرف 15 فیصد لوگ ٹی وی پر میچ دیکھتے ہیں۔ 22-30 سال کی عمر کے صرف 18 فیصد لوگ ٹی وی پر میچ دیکھتے ہیں۔

یواین ٓائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.