ETV Bharat / sports

Maheesh Theeksena Ruled Out ایشیا کپ فائنل سے قبل سری لنکا کودھچکا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 6:51 PM IST

سری لنکا کے آل راؤنڈر مہیش تھیکشنا اتوار کے روز ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے ٹائٹل میچ میں شامل نہیں ہوں گے۔ فائنل میچ سے ایک دن پہلے تھیکشنا کی چوٹ نے سری لنکا کرکٹ انتظامیہ کی نیند اڑا دی ہے۔ اس کو لے کر منیجمنٹ تشویش میں مبتلا ہے۔

ایشیا کپ فائنل سے قبل سری لنکا کودھچکا
ایشیا کپ فائنل سے قبل سری لنکا کودھچکا

کولمبو:پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں چوٹ کا شکار ہونے والے سری لنکا کے آل راؤنڈر مہیش تھیکشنا اتوار کے روز ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے ٹائٹل میچ میں شامل نہیں ہوں گے۔

پاکستان کے خلاف سپر فور میچ کے دوران ان کے دائیں ہیمسٹرنگ میں چوٹ آئی تھی۔ ہفتہ کے روز آئی سی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل اسکین سے ان کے پٹھوں میں چوٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔ سلیکٹرز نے تھیکشنا کی جگہ سہان آراچیگے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

آراچیگے نے اب تک دو ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔ وہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہیں اور آف بریک گیند بازی بھی کرتے ہيں۔فائنل سے قبل تھیکشنا کی انجری میزبان ٹیم کے لیے بڑا دھکا ہے۔ وہ سری لنکا کے اہم کھلاڑی تھے اور انہوں نے پانچ میچوں میں 29.12 کی اوسط سے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ وہ صحتیابی کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹر واپس جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Travis Head ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کو جھٹکا، ٹریوس کا ہاتھ زخمی

دوسری طرف بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی اکشر پیٹل کی چوٹ کی صورت میں جھٹکا لگا ہے۔ایشیا کپ کے سپر فور راونڈ کے آخری میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کے دوران اکشر پیٹل کو چوٹ لگی تھی۔چوٹ کے باوجود انہوں نے بیٹنگ اور 42 رنوں کی انفرادی اننگ کھیلی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.