لندن: انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگ اسٹون دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پیر کو یہ اطلاع دی لیونگ اسٹون پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے کی چوٹ کا شکار ہو گئے تھے ای سی بی نے بتایا کہ وہ ری ہیب کے لیے منگل کو انگلینڈ روانہ ہوں گے فی الحال انگلینڈ نے لیونگ اسٹون کی جگہ دیگر دو ٹیسٹ میچوں کے لیے کسی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے۔ Liam Livingstone Ruled Out Of Test Series Against Pakistan
اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے لیونگ اسٹون نے پہلی اننگز میں نو رن بنائے، جب کہ دوسری اننگز میں وہ دوڑتے ہوئے جدو جہد کرتے نظر آئے اور اننگز ڈکلیئر ہونے سے پہلے سات رن کا تعاون دے سکے۔ انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ کے لیے مارک ووڈ کو ٹیم میں بلا سکتا ہے۔ ووڈ کولہے کی انجری کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میں اپنی فٹنس ثابت کرنے میں ناکام رہے تھے۔ دوسری جانب 18 سالہ اسپنر ریحان احمد بھی انگلینڈ کےسب سے نوجوان ٹیسٹ کھلاڑی کے طور پر ڈیبیو کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Aadil Reshi a Cricketer From Kashmir: 'میرا خواب ہے کہ میں انڈین پریمیئر لیگ میں جگہ بناؤں'
یو این آئی