ETV Bharat / sports

KL Rahul On Virat کے ایل راہل نے وراٹ کوہلی کو عظیم بلے باز قرار دیا

ایل راہل نے کہا کہ کریز پر موجود عظیم بلے باز وراٹ کوہلی سے ملی حوصلہ افزائی سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف ہندوستان کی جیت میں اہم تعاون دے سکے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 5:20 PM IST

کے ایل راہل نے وراٹ کوہلی کو عظیم بلے باز قرار دیا

کولمبو: کے ایل راہل نے وراٹ کو ایک عظیم بلے باز قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے 13 ہزار رنز بنائے ہیں۔ میں ان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، وہ بالکل حیرت انگیز ہیں۔ یہ بیان کرنے کے لیے الفاظ کم ہیں کہ وہ کتنے عظیم کرکٹر ہیں۔ میں نے ہمیشہ اس کے ساتھ مڈل آرڈر میں کھیلنے میں آرام دہ محسوس کیا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ صرف اپنے لیے محنت کرتے ہیں۔ وہ اپنے ساتھیوں کے لئے بھی بہت محنت کرتے ہیں ۔ ہمارے درمیان اچھا تال میل ہے۔

انہوں نے کہاکہ انہوں نے مجھے میچ کے دوران کچھ وقت دیا۔ میں نے کہا کہ مجھے فوری سنگلز حاصل کرنے کے لئے کچھ وقت چاہئے کیونکہ مجھے اپنے جسم میں آرام دہ اور اعتماد محسوس کرنے کی ضرورت ہے، اور وہ اس بات کو سمجھتے تھے ۔ اس کے بعد ہم نے دوبارہ فارم حاصل کی ۔ وہ وہی کر رہے تھے جو وہ سب سے بہتر کرسکتے تھے اور اس سے مجھے فارم حاصل کرنے کا وقت مل گیا اور میں نے اپنے شاٹس کھیلنے شروع کیے۔ ہم صرف اپنے آپ کو یاد دلا رہے تھے کہ ہمیں کرکٹ کے مناسب شاٹس کھیلنے ہیں اور اپنی طاقت کے مطابق کھیلنا ہوگا ۔

پیر کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 228 رن کے بڑے فرق سے شکست دی تھی۔ تقریبا چھ ماہ کے طویل وقفے کے بعد ایک روزہ کرکٹ میں واپسی کرنے والے کے ایل راہل نے اس اہم میچ میں 111 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ یہ طویل عرصے کے بعد میرا پہلا بین الاقوامی میچ تھا۔ اس لیے جب میں بلے بازی کے لیے میدان میں آیا تو شروع میں گھبرا گیا۔ مجھے اپنے آپ کو پرسکون کرنے اور اپنے پاؤں کو حرکت دینے، اپنے دماغ کو پرسکون کرنے میں 10-15 گیندیں لگیں۔ پھر، میں نے ایک یا دو چوکے لگائے، جس سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ لیکن جیسے ہی میں نے اپنی فارم دوبارہ حاصل کی، بارش شروع ہوگئی. بدقسمتی سے بارش ہونے لگی اور مجھے سارا دن انتظار کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:Virat Kohli Record سچن تنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ویراٹ کوہلی کے نام ایک اور عالمی ریکارڈ

انہوں نے کہاکہ دوسرے دن ہمیں اننگز شروع ہونے کا انتظار کرنا پڑا۔ ایک بار پھر، پہلی 10-15 گیندیں تھوڑی گھبراہٹ والی تھیں ، اور اس کے بعد، ایک بار جب آپ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں، ایک بار جب آپ بیچ میں کچھ گیندوں کا سامنا کرلیتے ہیں تو آپ ان چیزوں کو بھول جاتے ہیں، اور پھر آپ سوچنے لگتے ہیں کہ آپ کہاں رن بناسکتے ہیں ۔میں نے ایسا ہی محسوس کیا، اور ایسا اکثر اس وقت نہیں ہوتا جب آپ مستقل مدت تک کھیلتے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.