دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ روز اپنے ایک ریلیز میں کہا کہ آسٹریلیا نے ہیزل ووڈ کو 7 جون سے ہونے والے خطابی مقابلے کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔جوش ہیجلووڈ کی شمولیت سے آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کی گیندبازی میں مضبوطی آئی ہے
ہیزل ووڈ کو اس ماہ کے شروع میں "معمولی درد" کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے وطن واپس آنا پڑا تھا، لیکن لندن کے اوول میں ہونے والے فائنل سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں فٹ قرار دیا تھا۔
ہیزل ووڈ کپتان پیٹ کمنز، اسکاٹ بولینڈ اور مچل اسٹارک جیسے کھلاڑیوں سے آراستہ گیند بازی اٹیک میں شامل ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ روہت شرما کی کپتانی میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرنے والے بی سی سی آئی نے نوجوان سلامی بلے باز یشسوی جیسوال کو اضافی کھلاڑی کے طور پر لندن بھیجا ہے۔ جیسوال کو رتوراج گائیکواڑ کی جگہ منتخب کیا گیا ہے، جو 3 جون کو اپنی شادی کی وجہ سے لندن نہیں جا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 Final گھریلو میدان پر کھیلنا فائدہ مند ہوگا، وکرم سولنکی
آسٹریلیا ڈبلیو ٹی سی اسکواڈ: پیٹ کمنز (کپتان)، اسکاٹ بولینڈ، الیکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، ٹوڈ مرفی، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، ڈیوڈ وارنر
انڈیا ڈبلیو ٹی سی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، کے ایس بھرت، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، شاردل ٹھاکر، محمد شامی، محمد سراج، امیش یادو، جے دیو انادکٹ، ایشان کشن۔
یواین آئی