ETV Bharat / sports

آئی پی ایل شائقین وراٹ کے بلے سے رنز دیکھنا چاہتے ہیں، گواسکر

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 4:52 PM IST

ٹیم انڈیا کے سابق تجربہ کار اوپنر بلے باز سنیل گواسکر نے وراٹ کوہلی کے بارے میں ایک بڑی بات کہی ہے۔ گواسکر نے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں تمام ٹیموں کے شائقین چاہتے ہیں کہ وراٹ کوہلی آئی پی ایل میں رنز بنائیں۔

Sunil Gavaskar on virat kohli
آئی پی ایل شائقین وراٹ کے بلے سے رنز دیکھنا چاہتے ہیں، گواسکر

نئی دہلی: سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور کے وراٹ کوہلی سب سے بڑے سپر اسٹار ہیں، صرف بنگلور ہی نہیں بلکہ آئی پی ایل کی ہر ٹیم کے شائقین چاہتے ہیں کہ ان کے بلے سے رنز نکلیں۔ آج بنگلورو میں آر سی بی اور دہلی کیپٹلس کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے۔ دہلی کیپٹلس سیزن کی اپنی پہلی جیت کی تلاش میں ہے اور آر سی بی دوبارہ جیت کے راستے پر واپس آنا چاہے گی۔ آخری میچ میں آر سی بی کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے سنسنی خیز مقابلے میں آخری گیند پر ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

گواسکر نے اسٹار اسپورٹس کے کرکٹ لائیو شو میں کہاکہ 'یہ آر سی بی کے لیے اچھی علامت ہے کہ رواں آئی پی ایل میں وراٹ کوہلی جس طرح سے بلے بازی کر رہے ہیں۔ کوہلی کا مثبت انداز میں کھیلنا فرنچائز کے لیے بھی مثبت ہے۔ گواسکر کا خیال ہے کہ اس سے RCB کے آئی پی ایل 2023 میں ٹاپ فور میں شامل ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ گواسکر نے کہاکہ 'رواں برس آر سی بی کا انحصار وراٹ کوہلی پر ہے۔ اگر وہ ہر میچ میں اچھا کھیلتا ہے تو آر سی بی کی جیت کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ یراٹ سب سے بڑے سپر اسٹار ہیں اور نہ صرف آر سی بی بلکہ ہر ٹیم کے مداح ان کے بلے سے رنز بنتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

سابق بھارتی فاسٹ باؤلر شانت کمار سری سانتھ وارنر کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ وہ بلے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنے ناقدین کو خاموش کرائیں گے۔ دہلی کیپٹلس کی بلے بازی اس سیزن میں اس کی کمزور کڑی رہی ہے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر کی ٹیم اس سیزن میں اپنے چاروں میچ ہار چکی ہے۔ وارنر کو ٹورنامنٹ میں اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، لیکن وہ دہلی کے لیے واحد رن بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.