نئی دہلی: پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کپیٹلس نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے اور سن رائزرس حیدرآباد کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا۔ اس قبل ایڈن مارکرم کی قیادت میں سن رائزرس حیدرآباد اور ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں دہلی کیپٹلس کی ٹیمیوں آمنے سامنے ہیں۔ یہ میچ سن رائزرس حیدرآباد کے گھر کھیلا جا رہا ہے۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری اس میچ میں دونوں ٹیمیں جیت کے لیے اپنی تمام طاقت لگا دیں گی۔ دہلی کیپٹلس نے گزشتہ میچ میں لگاتار 5 شکستوں کے بعد اپنا کھاتہ کھولا تھا، جب کہ حیدرآباد کی ٹیم جیت کی پٹری پر واپس لوٹی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ دہلی کیپٹلس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
سن رائزرز حیدرآباد اور دہلی کیپٹلس کی ٹیمیں آئی پی ایل کی تاریخ میں اب تک 21 بار ٹکر چکی ہیں، جہاں حیدرآباد نے 11 میچ جیتے ہیں، جب کہ دہلی کیپٹلس نے 10 میچ جیتے ہیں۔ حیدرآباد کی ٹیم جو گزشتہ دو میچ ہار چکی ہے، دہلی کے خلاف میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں آگے بڑھنا چاہے گی۔ آئی پی ایل کا پہلا ہاف ختم ہو چکا ہے۔ اب تمام ٹیمیں جیتنے کی بھرپور کوشش کرتی نظر آئیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔ سب کی نظریں رفتار کے سوداگر عمران ملک پر ہوں گی جو موجودہ آئی پی ایل میں توقعات کے مطابق کچھ خاص نہیں کر پائے۔
دہلی کیپٹلس کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی نے پلیئنگ 11 میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ پرتھوی شا کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ ریپل پٹیل اور سرفراز خان کی پلیئنگ 11 میں واپسی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ایڈن مارکرم نے پلیئنگ 11 میں ایک تبدیلی کی۔
مزید پڑھیں: