ETV Bharat / sports

IPL 2023 کیا پنجاب کنگز شکھر دھون کی قیادت میں ٹائٹل قبضہ کرپائے گی؟

پنجاب کنگز اس بار آئی پی ایل میں کچھ مختلف کرنا چاہیے گی، اسی لیے ٹیم منیجمنٹ نے پنجاب کنگز کی کمان شکھر دھون کو سونپی ہے۔ IPL 2023

Shikhar Dhawan Punjab Kings IPL 2023
کیا پنجاب کنگز شیکھر دھون کی قیادت میں ٹائٹل قبضہ کرپائے گی؟
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 4:36 PM IST

نئی دہلی: پنجاب کنگز شکھر دھون کی قیادت میں اس بار آئی پی ایل ٹائٹل کے لیے زور آزمائی کرے گی۔ آئی پی ایل کے آغاز سے قبل شیکھر دھون کا پولیس اسٹائل سرخیوں میں ہے، جس میں وہ ممبئی پولیس کے انسپکٹر کی وردی میں نظر آرہے ہیں۔ تاہم سوال یہ ہے کہ کیا دبنگ شیکھر کے اس انداز سے پنجاب کنگز کی قسمت کا ستارہ بدلے گا؟

آئی پی ایل کی تاریخ میں پنجاب کنگز کی ٹیم صرف دو بار سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی جس میں سے ٹیم ایک بار تو فائنل میں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی، پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کو چنئی سپر کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جب کہ فائنل میں کولکاتا نے پنجاب کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس بار پنجاب کی ٹیم یکم اپریل 2023 کو موہالی میں کے کے آر کے ساتھ پہلا میچ کھیلے گی، جس نے ٹیم کو سنہ 2014 میں چیمپئن بننے کے خواب پر پانی پھیرا تھا۔

بتادیں کہ سنہ 2014 میں فائنل میں پہنچنے کے بعد پنجاب کنگز کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ٹیم کو 2014 میں رنر اپ پر ہی اکتفا کرنا پڑا تھا، جب کہ سنہ 2008 میں کھیلے گئے پہلے آئی پی ایل میچ میں پنجاب کی ٹیم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جہاں ٹیم تیسرے نمبر تک پہنچنے میں کامیاب رہی، لیکن اس کے بعد پنجاب کی ٹیم کوئی کرشمہ نہ دکھا سکی۔ پہلے آئی پی ایل سیزن میں، پنجاب کی ٹیم کو سیمی فائنل میں چنئی سپر کنگز کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سنہ 2014 کے فائنل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ اگر ہم ان دونوں سیزن کو چھوڑ دیں تو پنجاب کنگز کا سفر ہمیشہ پانچویں سے آٹھویں نمبر تک محدود رہا ہے۔

اس لیے اس بار پنجاب ٹیم مینجمنٹ نے یوراج سنگھ، وریندر سہواگ، کرس گیل، کے ایل راہل، ڈیوڈ ملر اور شان مارش جیسے کھلاڑیوں کو آزمانے کے بعد شیکھر دھون کو کمان سونپ دی ہے، تاکہ ٹیم کی قسمت بدل سکے۔ یہی وجہ ہے کہ شیکھر دھون اپنی قیادت میں ٹیم کو تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اسے بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ ان دنوں ان کا ایک اشتہاری پرومو سرخیوں میں ہے، جس میں وہ ممبئی پولیس کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.