ETV Bharat / sports

IPL 2022: رجت پاٹیدار کی سنچری کی بدولت آر سی بی پہنچی کوالیفائر2 میں - آئی پی ایل 2022

آئی پی ایل 2022 کے ایلیمنیٹر مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ سُپر جائنٹس کو شکست دے کر کوالیفائر 2 میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ RCB Beat Lucknow Super Giants in Eliminator

رجت پاٹیدار کی سنچری
رجت پاٹیدار کی سنچری
author img

By

Published : May 26, 2022, 1:52 PM IST

رائل چیلنجرز بنگلور نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ کے ایلیمینیٹر میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 14 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا راستہ دکھا دیا۔ اب آر سی بی فائنل میں پہنچنے سے صرف ایک قدم دور ہے۔ رائل چیلنجرز کا مقابلہ راجستھان رائلز سے 28 مئی کو دوسرے کوالیفائر میں ہوگا۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے ایلیمینیٹر مقابلے میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ رجت پاٹیدار کی سنچری کی بدولت 207 رنوں کا ہمالیائی ہدف دیا تھا جسے لکھنؤ سُپر جائنٹس حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی اور آر سی بی کی ٹیم نے یہ میچ 14 رنز سے جیت لیا۔ IPL Eliminator Match

دلچسپ مقابلے میں کپتان کے ایل راہل کی 79 رنز کی شاندار اننگز بھی ٹیم کو جیت نہیں دلا سکی۔ اس شکست کے ساتھ ہی لکھنؤ سُپر جائنٹس آئی پی ایل 2022 سے باہر ہوگئی۔ اس میچ کے ہیرو آر سی بی کے رجت پاٹیدار رہے جنہوں نے 54 گیندوں میں 112 رنز بنائے۔ رجت پاٹیدار کی اپنے کریئر کی پہلی سنچری میں انہوں نے 54 گیندوں پر 12 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 112 رنز بنائے انہوں نے دنیش کارتک (37 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے صرف 6.5 اوور میں 92 رن کی ناٹ آؤٹ پارٹنرشپ کی اور ٹیم کو چار وکٹ پر 207 رنز تک پہنچایا تھا۔

ڈیتھ اوورز میں طوفانی بیٹنگ: رجت پاٹیدار اور کارتک نے ڈیتھ اوورز میں طوفانی بلے بازی کی اور آر سی بی کی ٹیم آخری پانچ اوورز میں 84 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ پاٹیدار موجودہ سیزن میں سنچری بنانے والے چوتھے بلے باز ہیں۔ جواب میں سُپر جائنٹس کی ٹیم کپتان لوکیش راہل (79 رنز) کی نصف سنچری اور دیپک ہُڈا (45 رنز) کے ساتھ تیسری وکٹ کی 96 رنز کی شراکت کے باوجود چھ وکٹ پر 193 رنز ہی بنا سکی۔ آر سی بی کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ نے 44 رن پر تین وکٹ لئے۔ ہرشل پٹیل نے کفایتی بولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 25 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

راجستھان رائلز سے ٹکراؤ: آر سی بی کی ٹیم اب جمعہ کو کوالیفائر 2 میں راجستھان رائلز سے مقابلہ کرے گی اور اس میچ کی فاتح ٹیم اتوار کو فائنل میں گجرات ٹائٹنز کا مقابلہ کرے گی۔ بارش کے باعث ایلیمینیٹر تقریباً 40 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تھا لیکن اوورز میں کوئی کمی نہیں کی گئی تھی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کوئنٹن ڈی کاک (6 رنز) نے محمد سراج پر چھکا لگا کر کھاتہ کھولا لیکن اگلی ہی گیند پر آر سی بی کے کپتان فاف ڈو پلیسس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ کارتک نے منن ووہرا (19 رنز) کو شہباز احمد کی گیند پر اسٹمپ کرنے کا موقع گنوا دیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے اگلی گیند پر چھکا لگا دیا۔ ووہرا نے اگلے اوور میں جوش ہیزل ووڈ کی لگاتار گیندوں پر چوکے اور چھکے لگائے لیکن اگلی ہی گیند پر شہباز کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.