آئی پی ایل کے 15ویں سیزن کے 13ویں میچ میں راجستھان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلور کو 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز کا ہدف دیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے آئی راجستھان رائلز کو دوسرے اوور میں پہلا جھٹکا لگا۔ یشسوی جیسوال چار رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دیودت پڈیکل دوسری وکٹ کے طور پر 37 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ Rajasthan Royals vs Royal Challengers Bangalore
یہ بھی پڑھیں: SA Vs BAN 2022: کیشو مہاراج کی تباہ کن گیند بازی، بنگلہ دیش محض 53 رنز پر آل آؤٹ
اس کے بعد بٹلر اور ہیٹمائر نے اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کو 169 کے اسکور تک پہنچا دیا۔ جوس بٹلر نے 47 گیندوں میں 70 رنز بنائے اور شمرون ہیٹمائر 31 گیندوں پر 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔ بٹلر اور ہیٹ مائر نے چوتھی وکٹ کے لیے 51 گیندوں پر 83 رنز کی ناقابل شکست شراکت کی۔ Rajasthan Royals vs Royal Challengers Bangalore