ETV Bharat / sports

IPL 2023 مارک ووڈ آئی پی ایل کے آخری مرحلے سے باہر رہیں گے - مارک ووڈ کے بچے کی پیدائش

مارک ووڈ بیماری کی وجہ سے لکھنؤ سپر جائنٹس کے آخری دو میچ نہیں کھیل سکے تھے اور اب یہ تیز گیند باز آئی پی ایل کے آخری مرحلے سے بھی محروم رہیں گے کیونکہ انہیں اپنے بچے کی پیدائش کے لیے گھر واپس جانا ہے۔ Mark Wood will be miss final stages of IPL

مارک ووڈ آئی پی ایل کے آخری مرحلہ سے باہر ہو ںگے

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 10:59 AM IST

لکھنؤ: لکھنؤ سپر جائنٹس کے تیز گیند باز مارک ووڈ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے آخری مرحلے سے محروم رہیں گے کیونکہ انہیں اپنے بچے کی پیدائش کے لیے گھر واپس جانا ہے۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے سپر جائنٹس کے لیے چار میچوں میں 8.12 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ 11 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ بیماری کی وجہ سے سپر جائنٹس کے آخری دو میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ منگل کو’ای ایس پی این کرک انفو‘ کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق”ووڈ اور ان کی اہلیہ سارہ مئی کے آخر میں اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں، اور توقع ہے کہ ووڈ آنے والے ہفتوں میں کسی وقت گھر پہنچ جائیں گے۔“

آئی پی ایل کوالیفائرز 23 اور 26 مئی کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کا آئی پی ایل فائنل کے چار دن بعد یکم جون کو لارڈز میں آئرلینڈ کے خلاف ٹسٹ میچ بھی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ کے ٹسٹ کپتان بین اسٹوکس نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ آئرلینڈ کے خلاف میچ کی تیاری کے لیے آئی پی ایل کے آخری مراحل میں بھی نہیں کھیل پائیں گے، حالانکہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے ان پر آئی پی ایل چھوڑنے کاکوئی دباؤ نہیں تھا۔ ای سی بی نے ایک بیان میں کہا، "ای سی بی کھلاڑیوں سے ان کی مرضی کے خلاف ٹورنامنٹ سے باہر نکلنے کے لیے نہیں کہتا۔ بورڈ نے پہلے ہی بی سی سی آئی اور ٹیموں کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ پورے سیزن کے لیے دستیاب ہوں گے۔“

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 مارش آئی پی ایل کے اگلے چند میچوں سے باہر رہیں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.