لکھنؤ: رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے اور جیت کے لیے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 127 رنز کا ہدف دیا ہے۔ آئی پی ایل 2023 کے 43ویں میچ میں آج لکھنؤ سپر جائنٹس کا مقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور سے ہے۔ یہ میچ لکھنؤ کے ایکنا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ لکھنؤ کی ٹیم فی الحال پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ جب کہ بنگلور کی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے۔ اس قبل لکھنؤ نے بنگلور کو شکست دی تھی۔ فاف ڈوپلیسی کی ٹیم اس میچ میں بدلہ لینے کے لیے اترے گی۔
لکھنؤ کی ٹیم اب تک کھیلے گئے اپنے 8 میچوں میں سے 5 جیت چکی ہے۔ ٹیم کو گجرات ٹائٹنز، پنجاب کنگز اور چنئی سپر کنگز کے خلاف شکست ہوئی ہے۔ دوسری جانب 8 میچ کھیلنے کے بعد بنگلور کی ٹیم نے 4 جیتے ہیں اور اتنے ہی میچ ہارے ہیں۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے 2 بار اور چنئی سپر کنگز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کو 1-1 بار شکست دی ہے۔
اسٹار کھلاڑیوں سے مزین رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم لکھنؤ کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر شکست کا بدلہ لینے کے لیے اترے گی۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کاغذ پر کافی مضبوط نظر آرہی ہے۔ ٹیم کے کپتان اور جنوبی افریقہ کے لیجنڈ فاف ڈوپلیسیز زبردست فارم میں ہیں جنہوں نے آٹھ میچوں میں 422 رنز بنائے۔ بھارتی اسٹار وراٹ کوہلی بھی ان سے پیچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے آٹھ میچوں میں 333 رنز بنائے۔ محمد سراج (8 میچوں میں 14 وکٹیں) کو چھوڑ کر کوئی دوسرا بولر بہتر نہیں کرسکے ہیں۔
مزید پڑھیں: