کولکاتا: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 81 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ ایڈن گارڈن گراؤنڈ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتا نے 20 اوور میں 7 وکٹ پر شاندار 204 رنز بنائے۔ جواب میں آر سی بی 17.4 اوورz میں 123 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ کولکاتا کی جانب سے پہلی اننگز میں شاردول ٹھاکر نے 29 گیندوں پر 68 رنز کی گیم چینجر اننگز کھیلی۔ دوسری اننگز میں ورون چکرورتی نے 4، سویش شرما نے 3 اور سنیل نارائن نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور آر سی بی کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کرتے ہوئے رحمن اللہ گرباز نے کولکاتا کو ایک تیز آغاز فراہم کیا۔ لیکن چوتھے اوور میں ڈیوڈ ولی نے وینکٹیش ایر اور مندیپ سنگھ کو بولڈ کرکے کولکاتا کی کمر توڑ دی۔
-
#WATCH | Actor & co-owner of Kolkata Knight Riders Shah Rukh Khan waves at fans outside Eden Gardens in Kolkata as Kolkata Knight Riders beat Royal Challengers Bangalore by 81 runs to register its first win in IPL 2023 pic.twitter.com/3Ln6BVMxKx
— ANI (@ANI) April 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Actor & co-owner of Kolkata Knight Riders Shah Rukh Khan waves at fans outside Eden Gardens in Kolkata as Kolkata Knight Riders beat Royal Challengers Bangalore by 81 runs to register its first win in IPL 2023 pic.twitter.com/3Ln6BVMxKx
— ANI (@ANI) April 6, 2023#WATCH | Actor & co-owner of Kolkata Knight Riders Shah Rukh Khan waves at fans outside Eden Gardens in Kolkata as Kolkata Knight Riders beat Royal Challengers Bangalore by 81 runs to register its first win in IPL 2023 pic.twitter.com/3Ln6BVMxKx
— ANI (@ANI) April 6, 2023
گرباز نے پاور پلے کے آخری اوور میں بڑے شاٹس لگائے اور ٹیم کے اسکور کو 6 اوور میں 47 تک پہنچا دیا۔ کے کے آر کے مندیپ سنگھ آئی پی ایل میں 15ویں بار صفر پر بولڈ ہوئے۔ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ دنیش کارتک اور روہت شرما اس فہرست میں 14-14 آؤٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ رحمان اللہ گرباز نے اپنی پہلی ففٹی 38 گیندوں پر بنائی۔ انہوں نے پاور پلے میں بڑے شاٹس کھیلے۔ پھر ابتدائی وکٹ گرنے کے بعد اننگز کو سنبھالا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ وہ 44 گیندوں میں 57 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔ بنگلورو کے کرن شرما نے 12ویں اوور میں رحمن اللہ گرباز کو کیچ آؤٹ کیا۔ وہ 57 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ پھر آندرے رسل بھی اگلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
کولکاتا نے ایک وقت میں 89 رنز کے اسکور پر 5 وکٹ گنوا دیے تھے۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے شاردول ٹھاکر نے بڑے شاٹس کھیلے۔ 20 گیندوں میں ففٹی مکمل کرنے کے بعد انہوں نے رنکو سنگھ کے ساتھ 47 گیندوں میں 103 رنز کی شراکت داری کی۔ رنکو 46 اور شاردول 68 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔ شاردول ٹھاکر نے 20 گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی۔ انہوں نے مائیکل بریسویل کے اوور میں لگاتار دو چھکے لگائے اور 17ویں اوور میں اپنی ففٹی مکمل کی۔ یہ آئی پی ایل کے اس سیزن کی مشترکہ تیز ترین ففٹی ہے۔ انہوں نے راجستھان رائلز کے جوس بٹلر کی برابری کی۔ بٹلر نے حیدرآباد کے خلاف 20 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی تھی۔ کولکاتا کے رحمان اللہ گرباز 57، وینکٹیش ایر 3، مندیپ سنگھ 0، نتیش رانا ایک اور آندرے رسل 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ امیش یادو (6) اور سنیل نارائن (0) ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 شکیب الحسن آئی پی ایل سے باہر، کے کے آر نے جیسن رائے کو ٹیم میں شامل کیا
بنگلور کی جانب سے کرن شرما اور ڈیوڈ ولی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ محمد سراج اور ہرشل پٹیل کو 1-1 کامیابی ملی۔ آر سی بی کو 205 رنز کا ہدف ملا۔ لیکن آر سی بی کی ٹیم 17.4 اوور میں 123 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ آر سی بی کے لیے کپتان فاف ڈو پلیسس نے 12 گیندوں میں 23 اور وراٹ کوہلی نے 18 گیندوں میں 21 رنز جوڑے۔ آر سی بی نے اس لیگ میں اپنے پہلے میچ میں ممبئی انڈینز کو 22 گیندیں باقی رہ کر 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔