ETV Bharat / sports

IPL 2023 گجرات ٹائٹنز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی - گجرات ٹائٹنز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرزسے بدلہ لیا

گجرات ٹائٹنز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو ان کے گھریلو میدان پر شکست دی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات کو 180 رنز کا ہدف دیا تھا جسے ہاردک پانڈیا کی ٹیم نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کر لیا۔ IPL 2023

Gujarat Titans beat Kolkata Knight Riders by 7 wickets
گجرات ٹائٹنز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
author img

By

Published : Apr 29, 2023, 8:22 PM IST

کولکاتا: آئی پی ایل 2023 کے 39ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ گجرات کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ اس میچ میں گجرات ٹائٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور کولکاتا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز بنائے۔ گجرات نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کولکاتا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 179/7 رنز بنائے۔ جواب میں گجرات ٹائٹنز نے 17.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے اور میچ جیت لیا۔ گجرات کے لیے وجے شنکر نے 24 گیندوں میں ناقابل شکست 51 اور ڈیوڈ ملر نے 18 گیندوں میں ناقابل شکست 42 رنز بنائے شبمن گل نے 49 رنز بنا کر اپنی جیت کی راہ ہموار کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی گجرات کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات کے آٹھ میچوں کے بعد 12 پوائنٹس ہیں۔

گجرات کی جانب سے شامی نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور تین وکٹیں حاصل کیں۔ نور احمد اور جوشوا لٹل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں کولکاتا کی جانب سے ہرشیت رانا، آندرے رسل اور سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جب کہ سلامی بلے باز رحمان اللہ گرباز (39 گیندوں، 81 رن) اور دھماکہ خیز آل راؤنڈر آندرے رسل (19 گیندوں، 34 رن) کی مدد سے گجرات ٹائٹنز کو 180 رن کا ہدف دیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.