گجرات ٹائننز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا، گجرات کی جانب سے ردھیمان ساہا اور شبھمن گل نے اننگ کی شروعات کی لیکن نوجوان سلامی بلے باز شبھمن گل 8 رنز کے مجموعی اسکور پت پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 5 گیندوں میں 7 رنز بنائے۔ اس کے بعد کپتان ہاردک پانڈیا نے اننگ سنبھالی اور شاندار نصف سنچری بنا کر ٹیم کو ابتدائی بحران سے نکالا، ہاردک نے 49 گیندوں میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 67 رنز کی بہترین اننگ کھیلی، اس کے علاوہ ڈیوڈ مِلر نے 20 گیندوں میں 27 رنز، ردھیمان ساہا نے 25 گیندوں میں 25 رنز اور راہل تیواتیا نے 12 گیندوں میں 17 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے متک نہیں پہنچ سکا۔ Kolkata Knight Riders vs Gujarat Titans
کولکاتا کی جانب سے آندرے رسل نے قاتلانہ گیند بازی کی اور محض ایک ہی اوور 5 رنز کے عوض میں 4 بلے بازوں کو آؤٹ کیا، انہوں نے اننگ کے 20ویں اوور میں چار وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ٹم ساؤتھی نے 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔