ETV Bharat / sports

IPL Broadcasting: افغانستان میں آئی پی ایل نشریات پر پابندی

طالبان حکومت نے افغانستان میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز دِکھانے پر پابندی لگادی۔

IPL 2021
IPL 2021
author img

By

Published : Sep 22, 2021, 3:37 PM IST

افغانستان میں طالبان حکومت نے آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے جو اس وقت متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔ یہ پابندی لیگ میں چیئر لیڈرس کے رقص اور اسٹیڈیم میں خاتون شائقین کی موجودگی کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

آئی پی ایل کا 14واں سیزن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جس میں دنیا بھر کے کھلاڑی بھی شریک ہیں۔ اس لیگ کو دنیا کی سب سے مقبول ٹی 20 لیگ کہا جاتا ہے لیکن افغانستان کی طالبان حکومت نے آئی پی ایل نشریات کو افغانستان میں پابندی لگادی ہے یعنی اب آئی پی ایل افغانستان نہیں دیکھا جاسکے گا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر ابراہیم نے ٹوئٹ میں بتایا کہ طالبان نے نیشنل ٹی وی پر آئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی لگادی ہے۔

تاہم اس حوالے سے طالبان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک حد تک ہونے والے اضافے کے بعد وہاں جاری مقامی ٹورنامنٹ آئی پی ایل کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ کئی ماہ تک ملتوی رہنے کے بعد اب آئی پی ایل کے بقیہ میچز بھارت کے بجائے یو اے ای میں کھیلے جارہے ہیں۔

آئی پی ایل کو دنیا کا سب سے مقبول ٹی 20 لیگ کہا جاتا ہے اور کئی ممالک میں لوگ بڑے ہی شوق سے دیکھتے ہیں لیکن اب یہ افغانستان میں نشر نہیں ہوسکے گا۔

آئی پی ایل 2021 سیزن دبئی میں اتوار کو دوبارہ شروع ہوا جس کے پہلے میچ میں چنئی سُپر کنگز اور دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز آمنے سامنے تھیں۔

ایک افغان صحافی فواد امان جو افغان وزارت دفاع کے سابق ترجمان ہیں، نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'مضحکہ خیز، طالبان نے افغانستان میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نشریات پر پابندی لگادی ہے۔ طالبان حکومت نے خبردار کیا ہے کہ افغان میڈیا آؤٹ لیٹس انڈین پریمیئر لیگ کو لڑکیوں کے رقص اور اسٹیڈیمز میں خاتون شائقین اور تماشائیوں کی موجودگی کی وجہ سے نشر نہیں کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.