ETV Bharat / sports

ممبئی کے خلاف میچ میں حیدر آباد کو پہلی جیت کی تلاش - انڈین پریمیئر لیگ 2021

دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز اور سن رائزرس حیدر آباد ٹیم چنئی کی مشکل پچ پر نبرد آزما ہوں گی۔

Sunrisers Hyderabad vs Mumbai Indians
Sunrisers Hyderabad vs Mumbai Indians
author img

By

Published : Apr 17, 2021, 5:42 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ 2021 میں سن رائزرس حیدر آباد ٹیم جب ممبئی انڈینز کے خلاف میدان میں اترے گی تو اس کا مقصد رواں سیزن میں اپنی پہلی جیت حاصل کرنا ہوگا۔ سن رائزرس حید آباد نے ابھی تک دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ممبئی انڈینز نے رائل چیلنجرز بنگلور سے پہلا میچ گنوانے کے بعد دوسرے میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو 10 رنوں سے شکست دی تھی جبکہ حیدر آباد کی ٹیم اپنے پہلے مقابلے میں کولکاتا کے خلاف 10 رن سے اور بنگلور کے خلاف محض 6 رن سے شکست کھا گئی تھے۔

چنئی کے ایم اے چِدمبرم اسٹیڈیم میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں جیتنے والی ٹیموں نے بڑا اسکور نہیں بنایا ہے لیکن وہ اس کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ ممبئی نے ٹورنامنٹ کاافتتاحی مقابلہ چنئی میں بنگلور سے آخری گیند پر دو وکٹ سے گنوایا تھا لیکن اس نے چنئی میں اپنا دوسرا مقابلہ 10 رنوں سے جیتا تھا۔ ممبئی نے 152 رن بنانے کے باوجود کولکاتا کو 142 رن پر روک دیا تھا۔

حیدر آباد نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو چنئی میں 187 رن پر روکا تھا لیکن وہ 177 رنز ہی بناسکی تھی جبکہ دوسرے مقابلے میں حیدر آباد نے بنگلور کو 149 رن پر روکا تھا لیکن چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے حیدر آباد ٹیم 143 رنز ہی بنا سکی۔

دوسرے میچ کی شکست کے بعد کولکاتا ٹیم کے شریک مالک شاہ رُخ خان نے باقاعدہ سوشل میڈیا پر اس شکست کے لیے مداحوں سے معافی مانگی تھی۔

رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کا یہ تیسرا میچ ہے اور یہ مقابلہ ایک بار پھر چنئی کے میدان پر ہونے جارہا ہے جس میں ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بلے بازی کرنا پسند کرے گی۔ اس بار تمام ٹیموں کو غیر جانب دار میدان پر کھیلنے کو مل رہے ہیں اور اسٹیڈیم میں شائقین کی غیر موجودگی سے ہوم اینڈوانٹیج جیسی کوئی بات نہیں ہے۔

چنئی کی پچ پر اب تک کسی بھی ٹیم کے لیے کوئی بھی اندازہ لگانا مشکل رہا ہے اور اس مقابلے میں بھی کوئی اندازہ لگانا مشکل ہی ہوگا کہ کون سی ٹیم کتنے رن بنا سکے گی۔ چنئی کے میدان میں وہی ٹیم زیادہ کامیاب ہوگی جو مشکل حالات میں بھی اپنے حواس پر قابو رکھ سکے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.