ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: آر سی بی کی جیت کی ہیٹ ٹرک - آندرے رسل

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلیجرز بنگلور نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو 38 رنوں سے شکست دے کر رواں سیزن میں جیت ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔

royal challengers bangalore
royal challengers bangalore
author img

By

Published : Apr 18, 2021, 7:24 PM IST

Updated : Apr 18, 2021, 8:34 PM IST

رائل چیلینجرز بنگلور نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 204 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز ہی بنا سکی۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری کولکاتا نائٹ رائیڈر کی جانب سے شبھمن گل اور نتیش رانا نے جارحانہ آغاز کیا اور بڑے شاٹس لگائے لیکن یہ جوڑی زیادہ دیر نہیں ٹک سکی اور 23 رنز کے مجموعی اسکور پر شبھمن گل کائل جیمیسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 9 گیندوں میں 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے۔

اس کے بعد راہل تریپاٹھی کریز پر آئے اور تیزی سے رنز بنانے کی کوشش لیکن وہ زیادہ دیر نہیں رک سکے اور واشنگٹن سُندر کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ راہل تریپاٹھی نے 20 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ ایون مورگن 23 گیندوں میں 29 رنز، دنیش کارتک 5 گیندوں میں دو رنز اور شکیب الحسن نے 25 گیندوں میں 26 رنز بنائے۔

حالانکہ آخری اووز میں آندرے رسل نے بڑے شاٹس لگائے لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور ٹیم کی شکست یقینی ہوگئی تھی۔ رسل نے 20 گیندوں میں 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے لیکن ان کی یہ اننگ ٹیم کو کامیابی نہیں دلا سکی۔

رائل چیلیجرز بنگلور کی جانب سے کائل جیمیسن سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ یزویندر چہل اور ہرشل پٹیل نے دو دو اور واشنگٹن سُندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اے بی ڈی ویلیئرز کو ان کی جارحانہ اننگ کی بدولت پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس سے قبل رائل چیلینجرز بنگلور نے گلین میکسویل کی شاندار نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے تھے۔

رائل چیلیجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد گلین میکسویل اور اے بی ڈی ویلیئرز نے کے شاندار بلے بازی سے ٹیم نے 205 رنوں کا ہدف دیا۔

آر سی بی کی جانب سے کوہلی اور دیودت پڈیکل نے اننگ کا آغاز کیا لیکن محض 9 رنز پر دو وکٹیں گنوا دی۔ وراٹ کوہلی اور رجت پاٹیدار ایک ہی اوور میں پویلین لوٹ گئے۔ کوہلی نے 6 گیندوں میں 5 رنز جبکہ رجت پاٹیدار نے ایک رن بنائے۔

اس کے بعد گلین میکسویل اور دیودت پڈیکل نے ٹیم کو شروعاتی بحران سے نکالا اور تیسرے وکٹ کے لیے 86 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔

گلین میکسویل نے 49 گیندوں میں 78 رنز بنائے

حالانکہ اس دوران پڈیکل کی اننگ سست رہی لیکن میکسویل نے تیزی سے رنزبنائے۔ پڈیکل کے آؤٹ ہونے کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز کریز پر آئے اور کولکاتا کے گیند بازوں کی دھجیاں اڑا دیں۔ میکسویل اور اے بی نے میدان کے چاروں جانب شاٹس لگائے اور ٹیم کا اسکور مضبوط کیا۔

میکسویل 148 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤت ہوئے لیکن تب تک وہ ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچا چکے تھے۔ انہوں نے 49 گیندوں میں 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے جبکہ اے بی ڈی ویلیئرز نے محض 34 گیندوں میں 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 78 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔

ڈی ویلیئرز کی جارحانہ بلے بازی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے میکسویل کے آؤٹ ہونے کے بعد آخری کے تین اوورز میں 57 رنز بنائے۔

کولکاتا کی جانب سے ورون چکورتی نے دو جبکہ پیٹ کمنز اور پرسدھ کرشنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

رائل چیلیجرز بنگلور کی یہ تین میچوں میں مسلسل تیسری جیت ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے مقام پر ہے۔

Last Updated : Apr 18, 2021, 8:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.