ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: میکسویل اور اے بی کی شاندار بلے بازی، بنگلور کا مضبوط اسکور

author img

By

Published : Apr 18, 2021, 5:17 PM IST

Updated : Apr 18, 2021, 5:53 PM IST

چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں رائل چیلینجرز بنگلور نے گلین میکسویل اور اے بی ڈی ویلیئرز کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

royal challengers bangalore vs kolkata knight riders

رائل چیلیجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا جس کے بعد گلین میکسویل اور اے بی ڈی ویلیئرز کی جارحانہ بلے بازی سے ٹیم نے 205 رنوں کا ہدف دیا۔

آر سی بی کی جانب سے کوہلی اور دیودت پڈیکل نے اننگ کا آغاز کیا لیکن محض 9 رنز پر دو وکٹیں گنوا دی۔ وراٹ کوہلی اور رجت پاٹیدار ایک ہی اوور میں ورون چکرورتی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ کوہلی نے 6 گیندوں میں 5 رنز جبکہ رجت پاٹیدار نے ایک رن بنائے۔

اس کے بعد گلین میکسویل اور دیودت پڈیکل نے ٹیم کو شروعاتی بحران سے نکالا اور تیسرے وکٹ کے لیے 86 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔

حالانکہ اس دوران پڈیکل کی اننگ سست رہی لیکن میکسویل نے تیزی سے رنزبنائے۔ پڈیکل کے آؤٹ ہونے کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز کریز پر آئے اور کولکاتا کی گیند بازی لائن کی دھجیاں اڑا دیں۔ میکسویل اور اے بی نے میدان کے چاروں جانب شاٹس لگائے اور ٹیم کا اسکور مضبوط کیا۔

میکسویل 148 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے لیکن تب تک وہ ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچا چکے تھے۔ انہوں نے 49 گیندوں میں 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے جبکہ اے بی ڈی ویلیئرز نے محض 34 گیندوں میں 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 78 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔

ڈی ویلیئرز کی جارحانہ بلے بازی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے میکسویل کے آؤٹ ہونے کے بعد آخری کے تین اوورز میں 57 رنز بنائے۔

کولکاتا کی جانب سے ورون چکورتی نے دو جبکہ پیٹ کمنز اور پرسدھ کرشنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

Last Updated : Apr 18, 2021, 5:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.